Saturday , December 15 2018

سنٹرل ٹریڈ یونین کی 15 مارچ کو ملک گیر سطح پر ہڑتال

حیدرآباد۔11مارچ، ( سیاست نیوز) سنٹرل ٹریڈ یونین نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ ان دنوں ملک میں مرکز اور ریاست کے تحت حکومت کے مختلف شعبہ جات میں جو جائیدادیں مخلوعہ ہیں اور ساتھ ہی دفاعی شعبہ میں مرکزی حکومت نے کوئی خاطر خواہ بجٹ مختص نہیں کیا ہے جس کیلئے مرکز اور ریاست کو دفاعی تحفظ شعبہ کی اشیاء کی تیاری کیلئے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ملک اور ریاستوں میں صنعتی پالیسی کے لئے کوئی بجٹ مختص نہیں کیا گیا اور جو ملازمین مستقل اور خانگی طور پر کام کررہے ہیں ان کے ساتھ حکومت سوتیلا سلوک کررہی ہے۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے انڈین نیشنل ٹریڈ یونین کانگریس نے فیصلہ لیا ہے کہ ملک گیر سطح پر 15 مارچ کو سنٹرل ٹریڈ یونین کی جانب سے مسائل کے حل کیلئے جو بھوک ہڑتال منظم کرے گی حصہ لیا جائے۔ آج INTUC تلنگانہ ریاست کے صدر دفتر نارائن گوڑہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر آر پرکاش گوڑ چیف وائس پریسیڈنٹ، پی نرسمہن صدر اے آئی ٹی سی، پی جیہ لکشمی اسٹیٹ سکریٹری سی آئی ٹی یو، سری ہری نے یہ بات بتائی۔

TOPPOPULARRECENT