Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / سنٹرل ہیلت سرویس کے ڈاکٹروں کی عمر وظیفہ میں توسیع

سنٹرل ہیلت سرویس کے ڈاکٹروں کی عمر وظیفہ میں توسیع

نئی دہلی 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) سنٹرل ہیلت سرویس میں ماہرین صحت کی خدمات سے استفادہ کے لئے کابینہ نے آج ڈاکٹروں کی وظیفہ پر سبکدوشی کی عمر میں 62 سال سے 65 سال تک توسیع کردی ہے۔ کابینہ اجلاس کے بعد مرکزی وزیر روی شنکر نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد صحت کی دیکھ بھال اور تعلیمی سرگرمیوں کو بہتر بنانا اور نیشنل ہیلت پروگرام پر مؤثر عمل آوری ہے۔ وزارت صحت کے بموجب سنٹرل ہیلت سرویس کے تحت 4 ہزار ڈاکٹرس برسر خدمت ہیں۔ قبل ازیں وزیراعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ مرکزی حکومت نے ڈاکٹروں کی عمر وظیفہ میں 65 سال تک اضافہ کا فیصلہ کیا ہے جس پر 31 مئی 2016 ء سے نفاذ ہوگا تاکہ مرکزی صحت خدمات میں ڈاکٹروں کی قلت سے نمٹا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT