Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / سنٹرل یونیورسٹیز میں پروفیسرس کی 1310 جائیدادیں مخلوعہ

سنٹرل یونیورسٹیز میں پروفیسرس کی 1310 جائیدادیں مخلوعہ

نئی دہلی 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک کی مختلف سنٹرل یونیورسٹیز میں یکم سپٹمبر 2015 ء تک 1310 پروفیسرس کی جائیدادیں مخلوعہ تھیں۔ مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں یہ بات بتائی۔ انھوں نے کہاکہ اُن کی وزارت اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے متعدد مرتبہ سنٹرل یونیورسٹیز کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے ٹیچرس کی مخلوعہ جائیدادیں جلد از جلد پُر کرنے پر زور دیا ہے۔ اس کے علاوہ تقررات کے عمل پر بھی مسلسل نظر رکھی جارہی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں سمرتی ایرانی نے بتایا کہ انڈر گرائجویٹ انجینئرنگ جوائنٹ انٹرنس ایگزام (مین) میں لڑکیوں کا فیصد زیادہ رہا۔ انھوں نے بتایا کہ 2014 ء میں جہاں 26.48 فیصد لڑکیوں نے یہ امتحان لکھا وہیں سال 2015 ء میں یہ بڑھ کر 26.73 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم جے ای ای (اڈوانسڈ) میں اہل قرار پانے والی لڑکیوں کے فیصد میں کمی واقع ہوئی اور 2014 ء میں 17.9 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

 

جسیکا قتل مقدمہ ، مجرم کی پیرول پر رہائی
نئی دہلی 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ماڈل جسیکا لال کے 1999 ء میں ہوئے قتل مقدمہ میں سزائے عمر قید کاٹ رہے منو شرما کو ایل ایل بی فرسٹ سمسٹر امتحانات میں شرکت کیلئے دہلی ہائیکورٹ نے آج مخصوص مدت تک  پیرول پر رہا کردیا۔ جسٹس اشوتوش کمار نے مجرم کو 10 تا 15 ڈسمبر راحت فراہم کی اس کے بعد پھر 20 ڈسمبر سے آئندہ سال یکم جنوری تک اس میں توسیع کی گئی۔ عدالت نے ساتھ ہی ساتھ یہ بھی ہدایت دی کہ مجرم کو عینی شاہدین اور مہلوکین کے ارکان خاندان کے گھر سے دور رہنا ہوگا۔ اس کے علاوہ اسے 50 ہزار روپئے کے شخصی مچلکہ اور ساتھ ہی ساتھ اسی رقم کے مساوی دو ضمانتیں جمع کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ عدالت نے کہاکہ منو شرما کو پیرول کی مدت کے دوران اپنا طرز عمل درست رکھنا ہوگا اور اگر اس کی خلاف ورزی کا پتہ چلے تو پیرول فوری ختم کردیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT