Friday , July 20 2018
Home / شہر کی خبریں / سنٹرو ، سن رائزرس حیدرآباد کی اسپانسر مقرر

سنٹرو ، سن رائزرس حیدرآباد کی اسپانسر مقرر

حیدرآباد ۔ 10 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : جنوبی ہندوستان کے ایک بڑی فٹ ویر برینڈ اور فرنچائزنگ کمپنی سنٹرو کو 7 اپریل سے شروع ہوئے آئی پی ایل 2018 میں سن رائزرس حیدرآباد کا اسپانسر بنایا گیا ہے ۔ سنٹرو فٹ ویر کے ڈائرکٹر سریدھر گنیش نے سن رائزرس ٹیم کی اہم شخصیات کی موجودگی میں معاہدہ پر دستخط کیا ۔ اس طرح سنٹر فٹ ویر اب ہندوستان اور کرکٹ کی پسندیدہ ( آئی پی ایل ) کی پہلی مرتبہ ساجھیدار بن گئے ہیں ۔ سنٹرو فٹ ویر ایک معروف برینڈ ہے جس کے حیدرآباد ، وجئے واڑہ ، ویزاگ ، نیلور ، گنٹور ، ہنمکنڈہ ، بھیماورم ، کاکیناڈا اور بنگلورو میں 27 فارمیٹ اسٹورس ہیں ۔ جس کو کین ولیمسن کی قیادت میں ایک سرکردہ کرکٹ ٹیم کے آفیشیل اسپانسر ہونے پر فخر ہے اس ٹیم میں شیکھر دھون ، بھونیشور کمار ، منیش پانڈے ، یوسف پٹھان اور دیگر کئی اہم کھلاڑی ہیں جو ان بچوں میں اپنی جرسیوں کے دائیںآستین پر سنٹرو فٹ ویر کے برینڈ لوگو کے ساتھ نظر آئیں گے ۔ اس ٹیم میں حیدرآباد اور آندھرا پردیش کے دو کھلاڑیوں رکی بھوئی اور تانمئے اگروال کی شمولیت پر بھی سنٹرو کافی جوش و خروش محسوس کرتا ہے ۔ سن رائزرس حیدرآباد کے سی ای او کے نانموگھم نے کہا کہ آئی پی ایل میں سنٹرو فٹ ویر کا ایک اہم ساجھیدار کی حیثیت سے خیر مقدم کرتے ہوئے خوشی محسوس ہوتی ہے اور ہم ایک کامیاب سفر کی توقع کرتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT