سنچری سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل کا کے ٹی آر کے ہاتھوں افتتاح

حیدرآباد ۔ 7 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : سنچری سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل روڈ نمبر 12 بنجارہ ہلز حیدرآباد پر 400 بستروں کے ملٹی اسپیشالیٹی ہاسپٹل کا افتتاح عمل میں آیا ۔ اس افتتاحی تقریب میں وزیر پنچایت راج و آئی ٹی کے ٹی راما راؤ ، وزیر صنعت ، ہینڈلومس و ٹکسٹائیلز جوپلی کرشنا راؤ ، ڈاکٹر بی نرسیا گوڑ ایم پی ، بی بی پاٹل ایم پی ، سی لکشما ریڈی وزیر صحت تلنگانہ کو مدعو کیا گیا تھا ۔ سنچری ہاسپٹل کو 16 ماہ کے ایک ریکارڈ وقت میں مکمل کیا گیا جہاں عصری سہولتیں ، عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ایکوپـمنٹ دستیاب ہے ۔ اس ہاسپٹل کو مریضوں کی سیفٹی کے لیے این اے بی ایچ کے معیارات کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ اس ہاسپٹل میں تمام کلینکل ، نان کلینکل اور سپورٹیو ڈپارٹمنٹس ہیں اور مختلف سب اسپیشالیٹیز کے 8 آئی سی یوس ہیں ۔ سنچری ہاسپٹل پر تمام بڑے شعبوں بشمول آنکولوجی ، نیورولوجی ، کارڈیالوجی ، پلمونولوجی ، کریٹیکل کیر ، نیفرولوجی ، آبسٹریٹکس ، گائناکالوجی ، آرتھوپیڈکس ، ڈینٹل ، ریڈیالوجی ، روبوٹک سرجری ، انٹرنل میڈیسن ، لیبارٹری میڈیسن وغیرہ پر توجہ دی جائے گی ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر وینو گوپال ، مینجنگ ڈائرکٹر سنچری سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل نے کہا کہ مریضوں کو معیاری طبی خدمات فراہم کرنا ہمارا مقصد ہے ۔ اس پروگرام میں ڈاکٹر ایل گنگا دھر راؤ چیرمین ڈاکٹر کے وی آر پرساد وائس چیرمین ، ڈاکٹر ہیمنت کاوکنٹلہ وائس چیرمین ، ڈاکٹر سنیل ٹی پانڈئیا میڈیکل ڈائرکٹر کنسلٹنٹس اور ہاسپٹل اسٹاف نے حصہ لیا ۔ مزید معلومات کے لیے 7032968561 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT