Wednesday , January 24 2018
Home / شہر کی خبریں / سنکرانتی تقاریب کے ضمن میں آج سندھی میلہ

سنکرانتی تقاریب کے ضمن میں آج سندھی میلہ

حیدرآباد ۔ 10 جنوری (سیاست نیوز) جڑاوا شہر کے سندھی افراد کلاسک گارڈنس میں منعقد شدنی 11 جنوری کو 7 تا 11 بجے شب سندھی میلہ میں شرکت کریں گے۔ سنکرانتی تقاریب کے حصہ کے طور پر سندھی میلہ نہ صرف سندھی تہذیب کی نمائش کا اہتمام کرے گا بلکہ وہ سندھی گیتوں، ڈانس، تفریح اور غذا بھی پیش کرے گا۔ سیام مادنانی، دلپ تلوانی اور پرمودچا بریا کے مطابق اس تقریب کو سندھی تل کے لڈوؤں کے ساتھ مناتے ہیں۔ ممبئی اور ملک کے دیگر حصوں سے فنکاروں کو مدعو کیا گیا ہے جو سندھی گیتوں اور تہذیب کے ساتھ پیش ہوں گے۔ دونوں شہروں کے ممتاز سندھی اشخاص اور ملک کے دیگر حصوں کی شخصیات تقاریب میں شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اس موقع کو مسرت بخشیں گے۔ اس کو مکر سنکرانتی بھی کہا جاتا ہے ۔ سندھی میلے میں مشہور سندھی فوڈ اسٹالس بھی لوگوں کی خدمت میں پیش کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT