Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سنکرانتی تہوار کے دوران، آر ٹی سی کو ریکارڈ آمدنی

سنکرانتی تہوار کے دوران، آر ٹی سی کو ریکارڈ آمدنی

حیدرآباد 19 جنوری (سیاست نیوز) آندھراپردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (اے پی ایس آر ٹی سی) کو سنکرانتی تہوار کے دوران چلائی گئی بسوں کے ذریعہ ریکارڈ میں آمدنی حاصل ہوئی ہے اور اس طرح صرف ایک دن میں ہی اے پی ایس آر ٹی سی کو (20.25) کروڑ روپئے کی ریکارڈ آمدنی حاصل ہوئی ہے۔ اے پی ایس آر ٹی سی کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ آندھراپردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی تاریخ میں اتنی زائد آمدنی حاصل ہونے کا یہ پہلا موقع ہے۔ سابق میں کبھی اس طرح کی کبھی کوئی نظیر نہیں ملے گی۔ بتایا جاتا ہے کہ سنکرانتی تہوار کے سلسلہ میں چلائی گئیں اسپیشل بسوں کے ذریعہ یومیہ مجموعی آمدنی 12 کروڑ روپئے حاصل ہوئی۔ جبکہ جاریہ ماہ 8 تا 18 جنوری اے پی ایس آر ٹی سی نے جملہ 2500 خصوصی بسیں چلاتے ہوئے ریکارڈ تعداد میں پہلی مرتبہ زبردست آمدنی حاصل کیا ہے۔ اسی ذرائع کے مطابق تلسنکرات کے موقع پر جملہ 5.5 لاکھ افراد کو اپنی بسوں کے ذریعہ ان کے آبائی مقامات تک پہونچانے میں بھی اے پی ایس آر ٹی سی نے اہم رول ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT