Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سنکرانتی کے بعد جی ایچ ایم سی انتخابات: نرسمہاریڈی

سنکرانتی کے بعد جی ایچ ایم سی انتخابات: نرسمہاریڈی

حیدرآباد ۔ 27 ؍ڈسمبر ( سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات سنکرانتی تہوار کے بعد ہی منعقد کئے جائیں گے ۔ وزیر داخلہ تلنگانہ این نرسمہا ریڈی نے انکشاف کیا اور بتایا کہ حیدرآباد میں مقیم آندھرائی عوام سنکرانتی تہوار کے لئے بہرصورت اپنے آبائی مقامات روانہ ہوتے ہیں۔ کیونکہ آندھرائی عوام کے لئے سنکرانتی تہوار انتہائی اہمیت کا حامل تہوار تصور کیا جاتا ہے ۔ لہذا حکومت تلنگانہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے لئے منعقد کئے جانے والے مجوزہ انتخابات آندھرائی عوام کی سنکرانتی تہوار سے شہر حیدرآباد واپسی کے بعد ہی منعقد کئے جائیں گے تاکہ حیدرآباد میں مقیم آندھرائی عوام بھی اپنے  حق رائے دہی سے بھرپور استفادہ کرسکیں ۔ نرسمہا ریڈی نے ان اطلاعات کی تردید کی کہ تلنگانہ حکومت سنکرانتی تہوار کے دوران ہی آندھرائی عوام کو حق رائے دہی سے محروم رکھتے ہوئے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات منعقد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT