Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / سنکرانتی کے موقع پر تلنگانہ آر ٹی سی کی 2430 خصوصی بسیں

سنکرانتی کے موقع پر تلنگانہ آر ٹی سی کی 2430 خصوصی بسیں

حیدرآباد 12جنوری (یواین آئی ) سنکرانتی کے موقع پر تلنگانہ آر ٹی سی کی جانب سے 2430 خصوصی بسیں چلائی جارہی ہیں تاکہ شہر میں مقیم آندھرائی افراد آبائی مقامات جاسکیں ۔طلبہ سرکاری و خانگی ملازمین ‘ زرعی مزدور’ سنکرانتی تہوار منانے آبائی مقامات جاتے ہیں ۔ تلنگانہ آر ٹی سی نے مسافرین سے زائد کرایہ وصولی کی تردید کی ۔ جوبلی بس اسٹیشن اور مہاتما گاندھی بس اسٹیشن میں بھی ایسی ہی صورتحال دیکھی جارہی ہے ۔ تمام بسوں میں مسافروں کا ہجوم دیکھا جارہا ہے ۔ امکان ہے کہ اتوار کو اس ہجوم میں اضافہ ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT