Thursday , July 19 2018
Home / Top Stories / سنگارینی علاقوں میں انفرا اسٹرکچر فروغ دیا جائے : کے سی آر

سنگارینی علاقوں میں انفرا اسٹرکچر فروغ دیا جائے : کے سی آر

حیدرآباد 10 اپریل ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے آج عہدیداروں سے کہا کہ وہ سرکاری کنٹرول والی سنگارینی کالریز کے علاقوں میں انفرا اسٹرکچر کو ترقی دینے ایک جامع منصوبہ تیار کریں۔ چیف منسٹر کے دفتر سے جاری ایک اعلامیہ میں ان کا یہ کہتے ہوئے حوالہ دیا گیا کہ سنگارینی کانوں کے ذریعہ قیمتی قدرتی وسائل حاصل کئے جاتے ہیں اور ان سے ملک کی بڑی مدد ہوتی ہے ۔ چیف منسٹر نے اس سلسلہ میں کئی ارکان اسمبلی اور عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ جن مقامات پر یہ کانیں ہیں ان مقامات کو تباہ کیا جاتا ہے ۔ سڑکوں کو نقصان ہوتا ہے اور عوام کو دھول کی آلودگی کی وجہ سے کئی مسائل کا سامناکرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوتہ گوڑم ‘ بھوپال پلی ‘ آصف آباد ‘ پیدا پلی اور منچریال جیسے نئے اضلاع تشکیل دئے گئے ہیں تاکہ تیز رفتار ترقی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ہیڈ کوارٹرس پر ترقیاتی کام انجام دئے جانے چاہئیں اور وہاں انفرا اسٹرکچر سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ سنگارینی کیلئے ڈی ایم ایف ٹی کے تحت 1500 کروڑ روپئے کے فنڈز دستیاب ہیں۔ اس اسکیم کے علاوہ لیفٹ ونگ تخریب کاری متاثرہ علاقوں سے متعلق فنڈز ‘ قومی ضمانت روزگار اسکیم کے فنڈز ‘ آبپاشی کے فنڈز بھی اس کام کے لئے استعمال کئے جاسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT