Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / سنگارینی میں موروثی ملازمتوں کا وعدہ پورا کرنے حکومت سے اصرار

سنگارینی میں موروثی ملازمتوں کا وعدہ پورا کرنے حکومت سے اصرار

حیدرآباد 22 اکٹوبر ( این ایس ایس ) یہ واضح کرتے ہوئے کہ 31 اکٹوبر کو وظیفہ کی عمر کو پہونچنے کے بعد سنگارینی کالریز سے 2400 ملازمین سبکدوش ہوجائیں گے تلنگانہ سی پی آئی سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نے آج چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ سے مطالبہ کیا کہ وہ کمپنی انتظامیہ کو سبکدوش ہونے والے ملازمین کے افراد خاندان کے تقرر کی ہدایت دیں جیسا کہ وعدہ کیا گیا تھا ۔ بصورت دیگر ان کے خاندانوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑیگا ۔ سی پی آئی لیڈر نے یاد دہانی کروائی کہ 2012 میں ٹی آر ایس نے سنگارینی ملازمین سے کئی وعدے کئے لیکن انہیں پورا نہیں کیا گیا ۔ تاہم 5 اکٹوبر کے سنگارینی یونین انتخابات میں چیف منسٹر نے موروثی ملازمتوں کو بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ اب جبکہ 2400 ملازمین سبکدوش ہونے والے ہیں چیف منسٹر کو اس وعدہ کو پورا کرنا چاہئے ۔ چیف منسٹر کو چاہئے کہ متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت جاری کریں ۔

TOPPOPULARRECENT