Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / سنگارینی کالریز انتخابات میں کامیابی پر کویتا کو مبارکباد

سنگارینی کالریز انتخابات میں کامیابی پر کویتا کو مبارکباد

اپوزیشن کا غیر اخلاقی اتحاد ناکام ، کے ٹی آر کا بیان
حیدرآباد ۔ 6۔ اکتوبر (سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے سنگارینی کالریز کی مسلمہ یونین انتخابات میں ٹی آر ایس کی تائیدی ٹی بی جی کے ایس کی کامیابی پر اپنی بہن کویتا کو مبارکباد پیش کی ہے۔ کویتا اس یونین کی اعزازی صدر ہیں اور انہوں نے انتخابی مہم میں سرگرمی سے حصہ لیا تھا۔ کے ٹی آر نے ٹوئیٹر پر کویتا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ اپوزیشن جماعتوں کا غیر اخلاقی اتحاد کے بی جی کے ایس کی کامیابی کو روک نہیں سکا اور یونین نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔ اپوزیشن کا اتحاد کسی نظریہ کے بغیر تھا۔ کے ٹی آر نے یونین کی کامیابی کیلئے مساعی پر مبارکباد دیتے ہوئے گریٹ جاب کا جملہ ادا کیا۔ اسی دوران پارٹی کو کئی عوامی نمائندوں بشمول وزراء اور قائدین نے کویتا کو یونین کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ کل رات دیر گئے نتیجہ کے اعلان کے بعد سے کویتا کو مبارکبادیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ کویتا نے آج چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کی اور بتایا جاتا ہے کہ کے سی آر نے بھی انتخابی مہم میں کویتا کے سرگرم رول کی تعریف کی ۔

TOPPOPULARRECENT