Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / سنگارینی کالریز انتخابات ٹی آر ایس تنظیم کی کامیابی

سنگارینی کالریز انتخابات ٹی آر ایس تنظیم کی کامیابی

حیدرآباد۔5 اکتوبر (سیاست نیوز) سنگارینی کالریز یونین انتخابات میں ٹی آر ایس ملحقہ تنظیم ٹیک بی جی کے ایس کامیاب ہو رہی ہے ۔اطلاعات کے مطابق سنگارینی بھون ۔ ایلندو میں کامیابی کے بعد تاریخی جیت کی طرف رواں ہے۔ ٹی بی جی کے ایس نے کتہ گوڑم میں بھی کامیابی حاصل کرلی۔ کتہ گوڑم پر تلنگانہ نعرے والی اس تنظیم نے 544 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔ اس کارپوریٹ میں کل 1475 ووٹ پائے جاتے ہیں، جن میں 1415 ووٹرس نے رائے دہی میں حصہ لیا تھا۔ ٹی بی جے کے ایس نے 866 ووٹ حاصل کئے جبکہ اے آئی ٹی یو سی کو 322 ملے۔ دیگر ڈیویژنوں میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹی آر ایس سے ملحقہ تنظیم نے بلم پلی اور منگورو پر بھی اپنا قبضہ جمع لیا ہے۔ سنگارینی کالریز کے نتائج میں ابھی تک چار مقامات پر ٹی بی جے کے ایس نے کامیابی درج کرلی ہے اور دیگر مقامات پر سبقت جاری ہے۔

پی کیشو سے گفتگو کا افشا کیا جائے ‘ چیف منسٹر سے پی پربھاکر کا مطالبہ
کریمنگر 5 اکٹوبر ( این ایس ایس ) سابق کانگریس ایم پی پی پربھاکر نے چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ سے مطالبہ کیا کہ وہ آندھرا پردیش کے ایم ایل سی پیاولا کیشو کے ساتھ ہوئی خفیہ بات چیت کا افشا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پی کیشو نے علیحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کی مخالفت کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT