Tuesday , December 19 2017
Home / شہر کی خبریں / سنگارینی کالریز میں کرپشن ختم کیا جائیگا

سنگارینی کالریز میں کرپشن ختم کیا جائیگا

رشوت طلب کرنے والوں کو چپل سے پیٹا جائے : کے سی آر
حیدرآباد 8 اکٹوبر ( آئی این این ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے سنگارینی کالریز میں کرپشن کو ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ ٹی آر ایس کی تائید والی یونین کی سنگارینی کالریز انتخابات میں کامیابی کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے ان نتائج کو ورکرس کی کامیابی قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ٹی جی بی کے ایس کو 2012 میں سنگارینی انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی تھی اور اس بار ایک اور تاریخی کامیابی ملی ہے ۔ کے سی آر نے اعلان کیا کہ اب ٹی جی بی کے ایس کی رکنیت کی فیس صرف ایک روپیہ ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں ورکرس کو اپنے کوارٹرس کی منتقلی یا دوسرے کاموں کیلئے رشوتیں دینی پڑتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل کو اب ساری سنگارینی کالریز میں ختم کیا جائیگا اور اسے کرپشن سے پاک کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ رشوت طلب کرتے ہیں یا ادا کرتے ہیں انہیں چپل سے مارا جانا چاہئے ۔ چیف منسٹر نے تیقن دیا کہ وہ شخصی طور پر سنگارینی کالریز کمپنی لمیٹیڈ کی کارکردگی اور ورکرس کو درپیش مسائل کا جائزہ لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ورکرس کو 10 لاکھ روپئے تک کے قرضہ جات فراہم کئے جائیں گے اور اس کیئلے حکومت کے منافع میں سے 50 کروڑ روپئے کی رقم مختص کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ سنگارینی کالریز ملازمین کے والدین کیلئے ایک دواخانہ بھی جلد قائم کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ورکرس کو اضافی تنخواہیں ادا کرنے بھی رقم مختص کی جائیگی ۔

TOPPOPULARRECENT