Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / سنگارینی کالریز ورکرس سے اظہار تشکر

سنگارینی کالریز ورکرس سے اظہار تشکر

کے سی آر کی مقبولیت اور اعتماد کا اظہار ، کے کویتا ایم پی کا بیان
حیدرآباد ۔ 6۔ اکتوبر (سیاست نیوز) ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ کویتا نے کہا کہ سنگارینی انتخابات میں پارٹی کی تائیدی یونین کی کامیابی سے ان کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوچکا ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ ورکرس نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ٹی آر ایس کی تائیدی یونین کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔ انہوں نے ورکرس سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ چیف منسٹر کی قیادت میں وہ ورکرس کی بھلائی کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ کویتا نے کہا کہ وہ اپنے اقدامات کے ذریعہ ورکرس کا دل جیتنے کی کوشش کریں گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ چیف منسٹر نے ورکرس سے جو وعدے کئے ہیں ، انہیں کسی بھی صورت میں پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سنگارینی کالریز کے 9 ڈیویژنوں میں ٹی آر ایس یونین کی کامیابی تاریخی اقدام ہے۔ انہوں نے اپوزیشن پر ورکرس کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ٹی آر ایس کی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر اپوزیشن نے متحدہ مقابلہ کیا ، اس کے باوجود انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی دوران ٹی آر ایس کے ایک اور رکن پارلیمنٹ بی سمن نے کہا کہ سنگارینی کالریز کیلئے کے سی آر کی قیادت ایک نگہبان کی طرح ہے۔ کمپنی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی یونین نے 9 ڈیویژنوں میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے لاکھ سازشیں کیں لیکن ورکرس نے انہیں مسترد کردیا ۔ انہوں نے جے اے سی کے صدرنشین کودنڈا رام کو مشورہ دیا کہ وہ سنگارینی کالریز کے نتیجہ کے بعد اپنے مخالف حکومت رویہ کو ترک کردیں ۔

TOPPOPULARRECENT