Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سنگارینی کالریز کمپنی لمیٹیڈ میں دو نئے ڈائرکٹرس کا تقرر

سنگارینی کالریز کمپنی لمیٹیڈ میں دو نئے ڈائرکٹرس کا تقرر

حیدرآباد 2 مئی (سیاست نیوز) حکومت نے سنگارینی کالریز کمپنی لمیٹیڈ کیلئے دو نئے ڈائرکٹرس کا تقرر کرنے احکامات جاری کئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس چندرشیکھر کو ڈائرکٹر (آپریشنس) سنگارینی کالریز کمیٹی لمیٹیڈ کی حیثیت سے تقرر کیا گیا۔ بھاسکر راؤ کو پلاننگ اینڈ پراجکٹ ڈائرکٹر فائز کیا گیا۔ چیف سکریٹری تلنگانہ ایس پی سنگھ کی صدارت میں قائم کردہ اعلیٰ سطحی کمیٹی نے سنگارینی کالریز کمیٹی لمیٹیڈ کے دونوں ڈائرکٹرس کے تقرر کو منظوری دیتے ہوئے تقرر عمل میں لایا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈائرکٹر پراجکٹ اینڈ پلاننگ منوہر راؤ اور ڈائرکٹر آپریشنس رمیش کمار کی وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوشی کے باعث مخلوعہ دو عہدوں پر نئے تقررات کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT