Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / سنگارینی کالریز کمپنی میں ملازمت کا جھانسہ

سنگارینی کالریز کمپنی میں ملازمت کا جھانسہ

دھوکہ باز ٹیم گرفتار، ٹاسک فورس پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /6 جنوری ( سیاست نیوز ) سنگارینی کالریز کمپنی میں ملازمت فراہم کرنے کا جھانسہ دیکر سیکڑوں نوجوانوں کو ٹھگنے والے تین دھوکہ بازوں کو کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ اڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس آف پولیس مسٹر این کوٹی ریڈی نے بتایا کہ 34 سالہ کرن کمار جو سنگارینی کالریز میں سینئر اکاونٹ آفیسر ہے اور دو دیگر افراد ایم رمیش ، ایس رمیش اور ایجنٹس منموہن ، رشید اور کمریا کی مدد سے حال ہی میں سنگارینی کالریز کمپنی لمیٹیڈ کے اعلامیہ کے تحت سروئیر اور دیگر مخلوعہ جائیدادوں پر تقرر کا دعوی کرتے ہوئے سیکڑوں نوجوانوں کو ہڑپ لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مخلوعہ جائیدادوں کیلئے 20 ڈسمبر کو امتحان متوقع تھا لیکن اچانک ملتوی کردیا گیا ۔ امتحان ملتوی ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کرن کمار نے بے قصور نوجوانوں کو دھوکہ دینے کی غرض سے ان سے فی کس 20 ہزار روپئے حاصل کئے اور انہیں یقین دلانے کیلئے لکڑی کا پل علاقہ میں واقع ہوٹلس میں رکھا ۔ کرن کمار اور اس کے ساتھی نوجوانوں سے لاکھوں روپئے حاصل کرنے کے بعد وہ فرار ہوگئے ۔ جس کے نتیجہ میں ان کے خلاف سیف آباب پولیس اسٹیشن میں دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ ٹاسک فورس نے کرن ، ایم رمیش اور ایس رمیش کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے قبضہ سے امتحان کے ماڈل پرچہ سوالات اور نقد رقم برآمد کرلیا جبکہ ان کے تین ایجنٹس ہنوز مفرور ہے ۔

TOPPOPULARRECENT