Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سنگارینی کالریز کی جانب سے کے سی آر کو چیک کی پیشکشی

سنگارینی کالریز کی جانب سے کے سی آر کو چیک کی پیشکشی

حیدرآباد۔18جنوری ( سیاست نیوز ) صدر نشین و منیجنگ ڈائرکٹر سنگارینی کالریز کمیٹی لمٹیڈ این سریدھر نے چیف منسٹر تلنگانہ  کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کر کے سال 2014-15ء  سے متعلق سنگارینی کالریز لمٹیڈ کو حاصل ہوئے نفع کے عوض 66.42 کروڑ روپیوں پر مشتمل ڈیویڈنڈ کا چیک حوالہ کیا ۔ اس موقع پر کے چندر شیکھر راؤ نے سنگارینی کالریزلمٹیڈ کی کارکردگی پرنہ صرف اپنے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر کے علاوہ تمام عہدیداروں وملازمین کے علاوہ سنگارینی کالریز کے تمام ورکرس کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ کوئلہ کی پیداوار میں سنگارینی کالریز نے ملک بھرمیں پہلا مقام حاصل کیا ہے‘ اس کے ذخائر آئندہ 50سال کیلئے کافی ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT