Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / سنگارینی کالریز کے انتخابات ، اے آئی ٹی یو سی کو کامیاب بنانے کی اپیل

سنگارینی کالریز کے انتخابات ، اے آئی ٹی یو سی کو کامیاب بنانے کی اپیل

قومی صدر آل انڈیا اسٹوڈنٹ فیڈریشن سید ولی اللہ قادری کا بیان
حیدرآباد۔4اکٹوبر(سیاست نیوز) قومی صدر کل ہند اسٹوڈنٹ فیڈریشن سید ولی اللہ قادری نے سنگارینی کالریز کے ملازمین سے اپیل کی ہے کہ سنگارینی ایمپلائز یونین کے مجوزہ انتخابات میں اے آئی ٹی یو سی امید وار کے حق میںاپنے ووٹ کا استعمال کریں ۔انہوں نے سنگارینی کالریز کا معائنہ اورملازمین سے ملاقات کے بعد میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہاکہ سال2014میں ٹی آر ایس پارٹی سربراہ اور موجود ہ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر رائو نے سنگارینی ملازمین سے جو72وعدے کئے تھے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں ہوا۔سید ولی اللہ قادری نے کہاکہ مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے بشمول موجودہ ملازمین کو طبی سہولتوں کی فراہمی اور آئوٹ سورسنگ پر خدما ت انجام دینے والے ملازمین کو مستقل ملازمت کی فراہمی کے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے حکومت تلنگانہ نے کسی قسم کے کوئی اقدامات نہیں کئے ، سنگارینی کالریز کے ملازمین کے لئے سب سے بڑا مسئلہ اوپن کاسٹنگ یعنی کھلے مقام سے کوئلے کی کانکنی کا ہے جس کی وجہہ سے ہزاروں کی تعداد میں ملازمین مختلف تنفسی امراض کا شکار ہورہے ہیںاور سنگارینی ملازمین کو بنیادی سہولتوں سے بھی محروم رکھاگیاہے ۔

TOPPOPULARRECENT