Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / سنگارینی کالریز کے انتخابات ، کل جماعتی سطح پر مہم

سنگارینی کالریز کے انتخابات ، کل جماعتی سطح پر مہم

حکومت کی سازش کو اُجاگر کرنے کا عزم ، قائدین کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔ 13 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ سنگارینی کالریز لمیٹیڈ جس کی ایک تاریخ ہے، اس کے ذریعہ حکومت ریاست کے معاشی و مالی موقف کو مستحکم کرنے کیلئے عرصہ دراز سے کوشش کررہی ہے۔ متحدہ آندھرا میں سنگارینی کالریز کے ملازمین کے ساتھ ناانصافیوں کا معاملہ کیا جاتا تھا جس کیلئے ملازمین لگاتار جدوجہد کررہے ہیں۔ اب جبکہ سنگارینی کالریز کے 5 اکتوبر 2017ء کو سنگارینی کالریز ایمپلائیز انتخاب مقرر ہیں، اس انتخاب میں پردیش کانگریس کمیٹی، سی پی آئی، آئی این ٹی یو سی اور تلگو دیشم تلنگانہ نے اپنے تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر متحدہ طور پر انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ جس کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے تاکہ بھاری اکثریت سے اس انتخاب میں امیدوار کامیاب ہوکر وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں ملازمین اور دوسرے پراجیکٹس میں ہونے والی ناانصافیوں کا خاتمہ کرسکے۔ آج یہ بات تلنگانہ سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کیپٹن اتم کمار ریڈی ، کانگریس ورکنگ پارٹی صدر بٹی وکرما ریڈی، ریونت ریڈی ورکنگ صدر ٹی ڈی پی، سی پی آئی قائد چاڈا وینکٹ ریڈی، پی ملکا پرشاد، نرسمہا ریڈی نے پریس کانفرنس میں یہ بات بتائی۔ ان سیاسی قائدین نے سنگارینی کالریز میں ملازمین اور یہاں سے نکلنے والے کوئلہ کے ذخیرہ اندوزی پر کہا کہ اس انتخابی مہم کے دوران حکومت کی کمزوریوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ سنگارینی کالریز دراصل ایک پبلک سیکٹرادارہ ہے، اس لئے اس میں حکومت تمام سہولت ملازمین کیلئے موقع فراہم کرے۔ اس انتخابی مہم میں ٹی آر ایس حکومت کے ان تمام وعدوں اور اُمور کو جو جھوٹ پر مبنی ہے، منظر عام پر لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا یہ وعدہ کہ ملازمین جو خانگی ہیں، حکومت انہیں مستقل کرتے ہوئے سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل کے ذریعہ علاج و معالجہ کی سہولت فراہم کرے گی جو صرف خام خیالی ہے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ اس گٹھ جوڑ کے ذریعہ انتخاب میں ٹی آر ایس امیدواروں کو سبق سکھاتے ہوئے انہیں ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھوپال پلی، پیداپلی اور راما گنڈم جہاں جہاں کالریز کے پراجیکٹس کے ملازمین سے ملاقات کرتے ہوئے ٹی آر ایس امیدواروں کو شکست دینے پر زور دیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT