Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / سنگارینی کالریز یونین انتخابات ورکنگ کلاس کیلئے اہم چیالنج

سنگارینی کالریز یونین انتخابات ورکنگ کلاس کیلئے اہم چیالنج

حکومت کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ۔ سید عزیز پاشاہ
حیدرآباد ۔ 4 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : سید عزیز پاشاہ سابقہ ایم پی و اعزازی صدر تلنگانہ آر ٹی سی ایمپلائز یونین نے مندرجہ ذیل بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سنگارینی کالریز یونین الیکشن تلنگانہ کے ورکنگ کلاس کے لیے ایک اہم چیلنج ہے ۔ تعجب ہے کہ ریاستی حکومت بشمول وزیراعلیٰ معہ اپنی کابینہ اور ممبر آف پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز کی قطار لگا کر بہر کیف الیکشن جیتنا چاہتے ہیں مگر ان کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکے گا چونکہ یہی ریاستی سرکار جن ورکرس کے اہل خاندان کو ذریعہ معاش دینے میں ناکام رہے وہ آج بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر نہ جانے کئی ترغیبی اعلانات کررہے ہیں جو نازیب اور بے موقع ہے ۔ دراصل سنگارینی کالریز کا اہم مسئلہ خانگیانہ کا ہے جس کے لیے ریاستی حکومت فیصلہ کرچکی ہے ۔ اس اہم سوال کو مد نظر رکھتے ہوئے مزدور ساتھیوں سے اپیل کروں گا کہ وہ AITUC کی یونین کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں جو عرصہ دراز سے کالریز کے مزدوروں کی بھلائی کے لیے انتھک کام کررہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT