Wednesday , December 19 2018

سنگارینی کالونی میں پولیس کی اچانک تلاشی مہم

حیدرآباد ۔ /11 فبروری (سیاست نیوز) حیدرآباد سٹی پولیس عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے کئی مقامات پر محاصرہ اور تلاشی مہم کی کارروائی کررہی ہے۔ کل رات دیر گئے ایسٹ زون، ویسٹ زون اور نارتھ زون کے علاقوں میں پولیس نے اچانک تلاشی مہم کی جس میں کئی مشتبہ افراد کے علاوہ گاڑیاں و دیگر ا

حیدرآباد ۔ /11 فبروری (سیاست نیوز) حیدرآباد سٹی پولیس عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے کئی مقامات پر محاصرہ اور تلاشی مہم کی کارروائی کررہی ہے۔ کل رات دیر گئے ایسٹ زون، ویسٹ زون اور نارتھ زون کے علاقوں میں پولیس نے اچانک تلاشی مہم کی جس میں کئی مشتبہ افراد کے علاوہ گاڑیاں و دیگر اشیاء ضبط کی گئیں ۔ بتایا جاتا ہیکہ ڈپٹی کمشنر پولیس ایسٹ زون ڈاکٹر اے رویندرا کی قیادت میں ڈھائی سو پولیس ملازمین پر مشتمل ایک ٹیم نے سعیدآباد کے سنگارینی کالونی سلم بستی میں اچانک تلاشی مہم کی، جس میں 19 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ گڑمبہ اور گھریلو گیس پکوان سلینڈرس بھی ضبط کرلئے۔ اس تلاشی مہم کے دوران پولیس نے 11 ہزار گڑمبہ کے پیاکٹس برآمد کرلئے جبکہ غیرقانونی طور پر ایل پی جی گیس ریفلنگ سنٹر چلانے والے افراد کے علاوہ مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔ اسی طرح کی کارروائی میں ویسٹ زون کے علاقہ کارمیکا نگر اور رحمت نگر میں پولیس نے تلاشی مہم کی جس میں مشتبہ افراد کو حراست میں لیتے ہوئے کئی مشتبہ گاڑیوں کو ضبط کرلیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT