Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سنگاریڈی سے نروپ ریڈی کے انتخابات میں حصہ لینے کا امکان

سنگاریڈی سے نروپ ریڈی کے انتخابات میں حصہ لینے کا امکان

سنگاریڈی۔ 18 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی سنگاریڈی سے پی رامچندرا ریڈی سابق اسپیکر کے فرزند سپریم کورٹ کے وکیل نروپ ریڈی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے سنگاریڈی، سداسیوپیٹ اور کونڈا پور منڈل کے قائدین سے ملاقات کی۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ کانگریس یا بی جے پی سے مقابلہ کریں گے۔ فی الوقت انہوں نے صرف تینوں منڈلوں کا جائزہ لیا۔ ہولی ک

سنگاریڈی۔ 18 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی سنگاریڈی سے پی رامچندرا ریڈی سابق اسپیکر کے فرزند سپریم کورٹ کے وکیل نروپ ریڈی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے سنگاریڈی، سداسیوپیٹ اور کونڈا پور منڈل کے قائدین سے ملاقات کی۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ کانگریس یا بی جے پی سے مقابلہ کریں گے۔ فی الوقت انہوں نے صرف تینوں منڈلوں کا جائزہ لیا۔ ہولی کے دن سیاسی قائدین کے علاوہ تلنگانہ تنظیموں کے قائدین نے بھی ان سے ملاقات کی اور علیحدہ ریاست تلنگانہ کے اعلان کے بعد ضلع میدک کے فیکٹریز میں مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم کروانے وقت کا اہم تقاضہ بتایا۔ ضلع میں بیروزگاری میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ نروپ ریڈی سال 2009ء میں میدک لوک سبھا بحیثیت امیدوار بی جے پی مقابلہ کرتے ہوئے شکست کا سامنا کیا۔ سال 2014ء کے عام انتخابات میں وہ کسی سیاسی جماعت سے مقابلہ کریں گے، یہ واضح نہیں ہوسکا۔ ان کے والد پی رامچندرا ریڈی حلقہ اسمبلی سنگاریڈی سے 7 مرتبہ انتخابات میں مقابلہ کرتے ہوئے پانچ مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے۔ وزیر بھاری صنعت اور اسپیکر اسمبلی کے عہدہ پر فائز رہے اور اب چند دنوں سے وہ سیاست سے دُور ہیں۔ ان کے چاہنے والے ان کے فرزند کو حلقہ اسمبلی سنگاریڈی سے مقابلہ کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT