Monday , June 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سنگاریڈی میں آئٹا کے تربیتی اجلاس کا انعقاد

سنگاریڈی میں آئٹا کے تربیتی اجلاس کا انعقاد

سنگاریڈی ۔ 19 ۔ فبروری ( ذریعہ فیاکس ) سکریٹری شعبہ نشر و اشاعت آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن ضلع میدک جناب محمد معین الدین نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ آئیٹا (AIITA) ضلع میدک کے زیراہتمام ایک روزہ تربیتی و تفہیمی اجلاس بتاریخ 17 فبروری بمقام ضلعی آئیٹا اسلامک سنٹر سنگاریڈی آفس زیرصدارت ممبر اسٹیٹ اڈوائزری کونسل تلنگانہ و اے پی

سنگاریڈی ۔ 19 ۔ فبروری ( ذریعہ فیاکس ) سکریٹری شعبہ نشر و اشاعت آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن ضلع میدک جناب محمد معین الدین نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ آئیٹا (AIITA) ضلع میدک کے زیراہتمام ایک روزہ تربیتی و تفہیمی اجلاس بتاریخ 17 فبروری بمقام ضلعی آئیٹا اسلامک سنٹر سنگاریڈی آفس زیرصدارت ممبر اسٹیٹ اڈوائزری کونسل تلنگانہ و اے پی جناب محمد اصغر حسین انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ سکریٹری آئیٹا مون پلی یونٹ ، محمد سراج کی تلاوت و ترجمانی سے اجلاس کا آغاز ہوا جناب محمد عبدالکریم صدر آئیٹا ضلع میدک نے اپنے افتتاحی کلمات میں ضلع کے تمام یونٹ صدور ، سکریٹریز و دیگر اساتذہ کا استقبال کیا ۔ DAC ممبر آئیٹا جناب محمد عبدالسمیع نے معیار تعلیم مسائل اور حل تقریر پیش کی DAC ممبر ریاض احمد خاں نے ’’ بچوں کی ہمہ جہتی شخصیت سازی ‘‘ پر تقریر کی ۔ اس کے بعد ایک مذاکرہ ’’ اسوسی ایشن کی توسیع و استحکام ‘‘ زیرنگرانی جناب ایاز الدین نائب صدر انعقاد عمل میں آیا جس کے شرکاء سید وحید پاشاہ سنگاریڈی ، خواجہ نظام الدین ظہیرآباد ، سید عبدالعزیز میدک ، مقصود علی کوہیر ، محمد فاروق ، محمد سراج احمد نارائن کھیڑ رہے بعدازاں ممبر DAC آئیٹا ضلع میدک جناب محمد ناظم الدین غوری بعنوان ’’ مقصد تعلیم فروغ اخلاق اور ملک کی تعمیر میں اساتذہ کا کردار ‘’ تقریر پیش کی اور دیگر اساتذہ نے اپنے اپنے خیالات کو پیش کیا پریس سکریٹری آئیٹا ضلع میدک جناب محمد معین الدین نے نظامت کی اور اظہار تشکر پیش کیا اس موقع پر ضلع میدک کے اساتذہ کی کثیر تعداد شریک تھی صدر آئیٹا ضلع میدک جناب محمد عبدالکریم کی دعا پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا ۔

TOPPOPULARRECENT