Thursday , October 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سنگاریڈی میں اقلیتی نوجوان لون حاصل کرنے سے محروم

سنگاریڈی میں اقلیتی نوجوان لون حاصل کرنے سے محروم

سنگاریڈی 21 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سنگاریڈی میں مائناریٹی فینانس کارپوریشن کی جانب سے دیئے جانے والے بیروزگار اقلیتی نوجوانوں کو روزگار سے مربوط کرنے کیلئے ایم ایم گارڈن میں تقریبا 700 درخواست گذاروں کو انٹرویوز کیلئے طلب کیا گیا تھا لیکن پہلے سے ہی کچھ لوگ بروکروں کے ذریعہ بینک لون کی منظوری حاصل کئے ہوئے تھے حالانکہ مائناریٹی ا

سنگاریڈی 21 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سنگاریڈی میں مائناریٹی فینانس کارپوریشن کی جانب سے دیئے جانے والے بیروزگار اقلیتی نوجوانوں کو روزگار سے مربوط کرنے کیلئے ایم ایم گارڈن میں تقریبا 700 درخواست گذاروں کو انٹرویوز کیلئے طلب کیا گیا تھا لیکن پہلے سے ہی کچھ لوگ بروکروں کے ذریعہ بینک لون کی منظوری حاصل کئے ہوئے تھے حالانکہ مائناریٹی ایگزیکٹیو ڈائرکٹر نے اس سے پہلے کہا تھا کہ جس کسی کو بھی بینک کی منظوری حاصل کرنا ہے وہ اپنے انٹرویز کے ذریعہ بینک لون کی منظوری حاصل کریں۔ اس کے باوجود بھی صرف بروکروں کے ذریعہ داخل کی گئی درخواستوں پر عمل آوری کی جارہی تھی باقی کے درخواستوں کو نظر انداز کیا جارہا تھا ۔

ٹاٹا گاڑی کو کارکی ٹکر باپ بیٹا شدید زخمی
مکہ راج پیٹ 21 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)توپران مستقر پر ٹھہری ہوئی ٹاٹا ایس کو پیچھے سے کار نے ٹکر دیدی ۔ کاس میں سوار دو افراد باپ اور بیٹا شدید زخمی ہوگئے ۔ زحمیوں کو حیدرآباد پہنچادیاگیا ۔ اطلاعات کے مطابق متوطن دونتی شیوم پیٹ منڈل کے وینکٹیش اور اس کا بیٹا سائی بابا نامی توپران سے دوانتی جارہے تھے کہ توپران نرسا پور چوراہے کے قریب تیز رفتار کار نے سڑک کے کنارے ٹھہرے ہوئے ٹاٹا اے سی گاڑی کو پیچھے سے بری طرح ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار باپ اور بیٹا بری طرح زخمی ہوگئے ۔ زخمی وینکٹیش اور سائی بابا کو حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT