Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سنگاریڈی میں انتخابی مہم عروج پر

سنگاریڈی میں انتخابی مہم عروج پر

سنگاریڈی۔ 22 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی سنگاریڈی میں انتخابی مہم میں تیزیپیدا ہوگئی ہے۔ ہر امیدوار اپنی کامیابی کے لئے ووٹرس سے رجوع ہورہا ہے۔ انتخابی مہم کی گہماگہمی بروز اتوار دیکھی گئی۔ اتوار کی تعطیل کے دن عوام کا اپنے گھروں پر رہنے کا فائدہ سیاسی قائدین نے خوب اٹھایا اور روڈ شوز، ریالیاں، جلسے اور انفرادی ملاقاتوں

سنگاریڈی۔ 22 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی سنگاریڈی میں انتخابی مہم میں تیزیپیدا ہوگئی ہے۔ ہر امیدوار اپنی کامیابی کے لئے ووٹرس سے رجوع ہورہا ہے۔ انتخابی مہم کی گہماگہمی بروز اتوار دیکھی گئی۔ اتوار کی تعطیل کے دن عوام کا اپنے گھروں پر رہنے کا فائدہ سیاسی قائدین نے خوب اٹھایا اور روڈ شوز، ریالیاں، جلسے اور انفرادی ملاقاتوں کے ذریعہ انہیں راغب کرنے کی کوشش کی۔ سی پی ایم امیدوار حلقہ اسمبلی سنگاریڈی نے سنگاریڈی منڈل کے مواضعات فصل وادی، کولم پیٹ، چمناپور، کندی، چدریا، مامڈی پلی، بیانول، گڈی چرلہ، ایردہ نور، بیگم پیٹ اور اسمعیل خان پیٹ میں اپنی مہم منظم کی مختلف مقامات پر مختلف کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل پر جدوجہد کرنے والی سی پی ایم پارٹی کو ووٹ دیں تاکہ مسائل کی یکسوئی ہوسکے۔ صحافی سے سیاسی قائد بننے والے بی ملیش نے کہا کہ کرپشن اور غنڈہ گردی کے خاتمہ کے لئے انہیں کامیاب بنائیں۔ بی جے پی امیدوار ستیہ نارائنا نے کونڈا پور منڈل کے مختلف مواضعات میں اپنی تیز رفتار انتخابی مہم کو ’’اب کی بار مودی سرکار‘‘ نعرے کے ساتھ منظم کیا۔ وائی ایس آر کانگریس امیدوار جی سریدھر ریڈی نے سداسیو پیٹ، کونڈا پورمیں انتخابی مہم کے دوران عوام سے ملاقات کی اور کہا کہ وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی جانب سے شروع کردہ عوامی فلاحی اسکیمات کو جاری رکھنے کے لئے وائی ایس کانگریس پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیں۔ آزاد امیدوار پی راملو گھر گھر جاکر عوام سے ملاقات کررہے ہیں۔

کانگریس امیدوار ٹی جئے پرکاش ریڈی نے سنگاریڈی کے مختلف بلدی وارڈس کا دورہ کیا اور ووٹرس سے راست رابطہ پیدا کرتے ہوئے گزشتہ دس سال میں ان کے دور میں سنگاریڈی ٹاؤن کی ترقی کے لئے کئے گئے اقدامات سے واقف کروایا اور انہیں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ چنتا پربھاکر نے سداسیو پیٹ منڈل کے مواضعات اور سنگاریڈی ٹاؤن کے بلدی وارڈس کا دورہ کیا۔ اقلیتی قائدین کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے گروپ میٹنگس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنگاریڈی کے عوام نے بی جے پی، تلگو دیشم پارٹی اور کانگریس کو موقع دیا ہے۔ سب کو آزما چکے ہیں۔ ایک مرتبہ انہیں بھی خدمت کا موقع فراہم کرنے اور اور ٹی آر ایس کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے سنگاریڈی کے ہاسٹل گڈہ، ایرگی پلی، چنتل پلی کا بھی دورہ کیا۔ ایم اے حکیم قائد ٹی آر ایس ایم اے باسط، ہری کشن، سرینواس چاری، شیخ رشید، مہیش تیواری، ایم اے سمیع، وجئے کمار ، وٹھل اور دیگر ٹی آر ایس کے 150 کارکنوں کے ہمراہ سنگاریڈی کے بلدی وارڈس 1 ، 2 ، 3 اور 4 میں انتخابی مہم چلائی۔ ایم اے حکیم نے کہا کہ روزانہ ٹی آر ایس پارٹی کارکنوں کے ساتھ بھی ملاقات کرتے ہوئے حلقہ اسمبلی سنگاریڈی کا تفصیلی دورہ کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT