Monday , June 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سنگاریڈی میں اوقافی جائیدادوں کے مسئلہ پر کل اجلاس

سنگاریڈی میں اوقافی جائیدادوں کے مسئلہ پر کل اجلاس

سنگاریڈی۔25جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر ٹی ہریش راؤ ریاستی وزیر آبپاشی و مارکیٹنگ 27جون بروز جمعہ صبح 10بجے کانفرنس ہال کلکٹریٹ بلڈنگ سنگاریڈی میں ضلع میدک کی اوقافی جائیدادوں اور ماہ رمضان کے انتظامات پر ضلع کلکٹر اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ہمراہ جائزہ اجلاس منعقد کریں گے ۔ جائزہ اجلاس میں سب سے پہلے ماہ رمضان المبارک کے دوران پی

سنگاریڈی۔25جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر ٹی ہریش راؤ ریاستی وزیر آبپاشی و مارکیٹنگ 27جون بروز جمعہ صبح 10بجے کانفرنس ہال کلکٹریٹ بلڈنگ سنگاریڈی میں ضلع میدک کی اوقافی جائیدادوں اور ماہ رمضان کے انتظامات پر ضلع کلکٹر اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ہمراہ جائزہ اجلاس منعقد کریں گے ۔ جائزہ اجلاس میں سب سے پہلے ماہ رمضان المبارک کے دوران پینے کے پانی کی سربراہی ‘ صاف صفائی ‘کچرے کی نکاسی ‘ اسٹریٹ لائٹس ‘ راشن اور پکوان گیس کی سربراہی ‘ برقی سربراہی اور لا اینڈ آرڈر کا تفصیلی جائزہ لیں گے ۔ اس کے فوری بعد ضلع میدک کی اوقافی جائیدادعوں پر جائزہ اجلاس منعقد کریں گے جس میں ضلعی عہدیداروں کے علاوہ ریاستی وقف بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار بطور خاص شرکت کریں گے ۔ مسٹر ٹی ہریش راؤ پہلے وزیر ہیں جنہوں نے ضلع میدک کی اوقافی جائیدادوں سے متعلق خصوصی جائزہ اجلاس طلب کیا ہے ۔ اس سے قبل ضلع میدک کے قائدین وزیر اور نائب وزیراعلیٰ کے عہدوں پر فائز ہوئے لیکن کسی نے بھی اوقافی جائیدادوں کے مسئلہ پر اجلاس منعقد کرنا گوارہ نہیں کیا ۔ مسٹر ٹی ہریش راؤ ریاستی وزیر کے دفتر سے ضلع کلکٹر کو روانہ کردہ وقف اجلاس ایجنڈہ میں جملہ 9نکات کو شامل کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں اوقافی جائیدادوں کی صیانت ‘ وقف بورڈ اور ریونیو ریکارڈ کو درست کرنا ‘ اوقافی جائیدادوں کی زمینی حقیقت ORC کی منسوخی اوقافی جائیادعوں پر ناجائز قبضوں کی تفصیلات ‘اوقافی جائیدادوں پر ناجائز قبضوں پر وقف ایکٹ 55کے تحت قبضوں کی برخواستگی کیلئے سی ای او وقف بورڈ کے احکامات پر آر ڈی او کی جانب سے کئے گئے اقدامات ‘ کمرشیل استعمال کیلئے تنازعوں سے پاک اوقافی جائیدادوں کی نشاندہی ‘ اوقافی ایکٹ 22اور رجسٹریشن ایکٹ کے تحت اوقافی جائیدادوں کی تفصیلات اجلاس ایجنڈہ میں شامل ہے ۔ ان اُمور پر اجلاس میں تفصیلی غوروخوض کرتے ہوئے اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔ ضلع میدک میں تقریباً 30ہزار ایکڑ اراضی اوقافی ہے لیکن اس میں سے بیشتر جائیدادیں ناجائز قابضین کے تصرف میں ہیں ۔ اجلاس میں اوقافی جائیدادوں پر ناجائز قبضوں کی برخواستگی کیلئے ہریش راؤ ٹھوس و بنیادی اور عملی اقدامات شروع کرتے ہیں تو ضلع میدک کی تاریخ ہمیشہ انہیں یاد رکھے گی ۔

TOPPOPULARRECENT