Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سنگاریڈی میں ایس ایف آئی کی مہا سبھا

سنگاریڈی میں ایس ایف آئی کی مہا سبھا

سنگاریڈی /24 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایس ایف آئی کی جانب سے سنگاریڈی میں مہا سبھا کا انعقاد عمل میں آیا جس میں طلباء و طالبات کے مسائل کو ریاستی حکومت کی جانب سے نظر انداز کردینے پر غور و خوص کیا گیا اور کہا کہ انتخابات میں سیاسی فوائد کیلئے طلباء کو استعمال کرتے ہوئے جھوٹے وعدے کرتے ہیں ۔ ریاستی سطح پر اسکالرشپ کی اجرائی میں آدھار

سنگاریڈی /24 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایس ایف آئی کی جانب سے سنگاریڈی میں مہا سبھا کا انعقاد عمل میں آیا جس میں طلباء و طالبات کے مسائل کو ریاستی حکومت کی جانب سے نظر انداز کردینے پر غور و خوص کیا گیا اور کہا کہ انتخابات میں سیاسی فوائد کیلئے طلباء کو استعمال کرتے ہوئے جھوٹے وعدے کرتے ہیں ۔ ریاستی سطح پر اسکالرشپ کی اجرائی میں آدھار کارڈ کا لزوم ضروری بتاتے ہوئے ہزاروں طلباء کو اسکالرشپ سے محروم کردیا جارہا ہے ۔

اسکالر شپ کیلئے آدھار کارڈ کا لزوم فوری برخواست کیا جائے اور طلباء کو فائدہ پہونچانے کیلئے حکومت ایسے اسکیمات روبہ عمل لائے جن سے طلباء برادری کو راست فائدہ ہوسکے ۔ ایس ایف آئی قائدین نیہ کہا کہ تعلیمی اداروں میں طلباء کیلئے انتخابات منعقد کیا جانا ضروری ہے تاکہ کالجس میں طلباء و طالبات اپنے مسائل و حقوق کیلئے جدوجہد و نمائندگیاں کرتے ہوئے اپنے مسائل کی یکسوئی کرسکیں ۔ ریاستی نائب صدر ایس ایف آئی نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسکالرشپ کے مسائل کو فوری حل کرے کئی مقامات پر فیس ری ایمبرسمنٹ کے مسائل بھی ہیں ۔ اقلیتی نوجوانوں کے اسکالرشپس کی اجرائی میں مسائل پیش آرہے ہیں اور اقلیتی مالیاتی کارپوریشن و اقلیتی بہبود کی جانب سے طلباء کے اکاونٹ میں رقم جمع نہ کرنے کی وجہ سے طلباء پریشان ہیں ۔ فوری طور پر ان کے مسائل کی یکسوئی ضروری ہے ۔ اس موقع پر سی آئی ٹو یو ضلع صدر راجیہ ، سبھاش ، سریش ضلع صدر ایس ایف آئی ، روی ، رمیش ، عاقل ، اروند اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT