Tuesday , April 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سنگاریڈی میں بلدی مسائل کا جائزہ ، کلکٹرکی سائیکل پر گشت

سنگاریڈی میں بلدی مسائل کا جائزہ ، کلکٹرکی سائیکل پر گشت

بس اسٹانڈ اور دواخانوں کا بھی معائنہ ، مسافرین اور مریضوں سے ملاقات

سنگاریڈی ۔ /3 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر سنگاریڈی وی وینکٹیشورلو نے آج علی الصبح سیکل پر گشت کرتے ہوئے شہر سنگاریڈی کے مختلف وارڈس نیو بس اسٹانڈ ، ببلی کنٹہ اور نعل صاحب گڈہ و دیگر مقامات کا اچانک معائنہ کیا اور بلدیہ کی جانب سے صاف صفائی کے نظم کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے ٹاون میں صاف صفائی پر خصوصی توجہ دینے کیلئے کہا ۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ شہروں کی بہتر سے بہتر صاف صفائی سے ایک صحت مند سماج کی تشکیل ممکن ہے ۔ اس لئے سنگاریڈی ٹاؤن کے مختلف وارڈس میں صاف صفائی کا جائزہ لینے کیلئے ازخود (ضلع کلکٹر) سیکل پر گشت کرتے ہوئے بنیادی بلدی مسائل کچرے کی نکاسی ، (ڈرین) موریوں کی صاف صفائی اور اسٹریٹ کی تنصیب کا جائزہ لیا ۔ ضلع کلکٹر نے نعل صاحب گڈہ ، ہبلی کنٹہ کے عوام سے ملاقات کرتے ہوئے بلدیہ کے عملے کی جانب سے وارڈس میں صاف صفائی و کچرے کی نکاسی ، موریوں کی صفائی سے متعلق معلومات حاصل کئے اور کہا کہ بلدیہ کی جانب سے وارڈس میں عدم صاف صفائی پر راست ضلع کلکٹر سے شکایت کرسکتے ہیں ۔ حکومت کا مقصد ہے کہ شہریوں کو بنیادی سہولتوں بالخصوص صاف صفائی پر خصوصی توجہ دینا ہے ۔ ضلع کلکٹر نے قدیم بس اسٹانڈ میں مسافرین سے ملاقات کرتے ہوئے بس اسٹانڈ میں موجود بیت الخلاء و طہارت خانوں کی صاف صفائی سے متعلقہ تفصیلات حاصل کی ۔ بعد ازاں ضلع کلکٹر نے سرکاری دواخانہ سنگاریڈی کے احاطہ کا سیکل پر گھومتے ہوئے صاف صفائی و کچرے کی نکاسی کا تفصیلی جائزہ لیا اور مریضوں سے ملاقات کرتے ہوئے دواخانہ کے عملے کی کارکردگی سے متعلقہ معلومات حاصل کیں اور وقت پر چادر کی تبدیلی جیسے کاموں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر کے ہمراہ کمشنر بلدیہ بی وی پرساد راؤ ، سی سی کلکٹر عمران کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT