Tuesday , June 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سنگاریڈی میں تالابوں کی صفائی ٹی این جی اوز ملازمین کی شرکت اور چنتاپربھاکر ایم ایل اے کا خطاب

سنگاریڈی میں تالابوں کی صفائی ٹی این جی اوز ملازمین کی شرکت اور چنتاپربھاکر ایم ایل اے کا خطاب

سنگاریڈی /20 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سنگاریڈی میں مشین کاکتیہ کے تحت تالابوں کی صاف صفائی اورم رمت پروگرام میں ٹی این جی اوز ملازمین نے شرکت کی ۔ جس میں چنتاپربھاکر رکن اسمبلی حلقہ سنگاریڈی ، دیوی پرساد معاون صدر ٹی این جی اوز سرینواس صدر ٹی این جی اوز ضلع میدک نے کندی کے تالاب میں صاف صفائی پروگرام میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر چنتاپرب

سنگاریڈی /20 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سنگاریڈی میں مشین کاکتیہ کے تحت تالابوں کی صاف صفائی اورم رمت پروگرام میں ٹی این جی اوز ملازمین نے شرکت کی ۔ جس میں چنتاپربھاکر رکن اسمبلی حلقہ سنگاریڈی ، دیوی پرساد معاون صدر ٹی این جی اوز سرینواس صدر ٹی این جی اوز ضلع میدک نے کندی کے تالاب میں صاف صفائی پروگرام میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر چنتاپربھاکر رکن اسمبلی حلقہ سنگاریڈی نے کہا کہ مشن کاکتیہ کے تحت تالابوں کی صاف صفائی اور اس کی مٹی کو کھیتوں میں استعمال کرنے کیلئے کسانوں کو دیا جارہا ہے ۔ کسان اور عوام خود تالابوں کی صاف صفائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔ آئندہ موسم بارش میں تمام ذخائرآب لبریز ہوں گے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا مقصد ہے کہ ریاست تلنگانہ کو خوشحال ریاست بنانا ہے ۔ ضلع میدک میں بھی آبپاشی کام جاری ہے ۔ چنتاپربھاکر رکن اسمبلی حلقہ سنگاریڈی نے مشین کاکتیہ اور واٹر گریڈ اسکیم کا کامیاب بنانے کوشاں ہیں ۔ اس موقع پر دیوی پرساد نے کہا کہ دیہی سطح پر تالابوں کی صفائی سے کسانوں کو زبردست فائدہ ہوگا اور انہوں نے مشین کاکتیہ کی تعریف کی ۔ اس موقع پر شام راؤ ، جلل الدین بابا ، سرینواس چاری ، شیواپرساد ، شیو شنکر ، وجیندر ریڈی ، ایم اے منان شوکت ، سید غوث معین الدین ، چیریال پربھاکر ، مدن ریڈی کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT