Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سنگاریڈی میں جگاریڈی کی آج سے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال

سنگاریڈی میں جگاریڈی کی آج سے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال

حیدرآباد ۔ /9 اگست (سیاست نیوز) ترجمان تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی و سابق گورنمنٹ وہپ مسٹر جگاریڈی نے کہا کہ ملنا ساگر کے متاثرین کیلئے وہ /10 اگست سے سنگاریڈی میں غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کا آغاز کررہے ہیں ۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر جگاریڈی نے کہا کہ ملنا ساگر کے متاثرین کو ڈرا دھمکاکر زبردستی اراضیات حاصل کررہی ہے ۔ متاثرین کو اپنے حق کی آواز اٹھانے کی بھی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ حکومت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔ پولیس نے متاثرہ علاقوں کا محاصرہ کرتے ہوئے جنگی ماحول میں تبدیل کردیا ہے ۔ متاثرین سے ملاقات کرنے کی سیاسی جماعتوں کے قائدین کو اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ زبرستی ملاقات کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف لاٹھی چارج کیا گیا ۔ سرحدی علاقوں میں ہی قائدین کو گرفتار کرلیا جارہا ہے جس کے خلاف وہ بطور احتجاج /10 اگست سے سنگاریڈی میں غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کا آغاز کررہے ہیں ۔ مسٹر جگاریڈی نے کہا کہ کانگریس پارٹی پراجکٹس کے خلاف نہیں ہے ۔ کسانوں سے ہونے والی ناانصافی کی مخالفت کررہی ہے ۔ حکومت متاثرین کے ساتھ راحت کاری کے اقدامات میں حق تلفی کررہی ہے جس پر کانگریس کو اعتراض ہے ۔

TOPPOPULARRECENT