Wednesday , December 19 2018

سنگاریڈی میں حضرت فتح خان میاں مجذوبؒ کے عرس شریف کی تیاریاں مکمل

سنگاریڈی /6 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مولانا محمد محی الدین المعروف مولوی شاہ صاحب صدر درگاہ کمیٹی ، محمد اکرام علی عمر جنرل سکریٹری کے پریس نوٹ کے بموجب 9 تا 11 مئی سہ روزہ حضرت فتح خان صاحب میاں مجذوبؒ سنگاریڈی کا 130 واں عرس شریف تقاریب منعقد ہوں گے ۔ 9 مئی بروز ہفتہ بعد نماز عصر صندل شریف جامع مسجد سنگاریڈی سے برآمد ہوکر درگاہ شریف پہو

سنگاریڈی /6 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مولانا محمد محی الدین المعروف مولوی شاہ صاحب صدر درگاہ کمیٹی ، محمد اکرام علی عمر جنرل سکریٹری کے پریس نوٹ کے بموجب 9 تا 11 مئی سہ روزہ حضرت فتح خان صاحب میاں مجذوبؒ سنگاریڈی کا 130 واں عرس شریف تقاریب منعقد ہوں گے ۔ 9 مئی بروز ہفتہ بعد نماز عصر صندل شریف جامع مسجد سنگاریڈی سے برآمد ہوکر درگاہ شریف پہونچے گا ۔ مراسم صندل ملی کی ادائیگی کے بعد 9 بجے شب جلسہ ’’فیضان اولیاء ‘‘ زیر صدارت مولانا الحاج قاضی سید شاہ اعظم صوفی قادری صدر کل ہند جمعیت المشائخ حیدرآباد منعقد ہوگا ۔ مولانا محمد خالد محی الدین قادری نظامی کامل فقہ جامعہ نظامیہ حیدرآباد بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کریں گے ۔ حافظ و قاری محمد اکرم نواز خان کی قرات کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوگا ۔ مولانا محمد عزیز خان خسرو ، سید منصور علی دربار رسالت مآبؐ میں ہدیہ نعت شریف پیش کریں گے ۔ 10 مئی بروز اتوار بعد نماز مغرب محفل چراغاں بعد نماز عشاء محفل سماع جس میں حیدرآباد کے مشہور و معروف قوال محمد نصیر تاج و ہمنوا اور نور چاند نظامی حصہ لیں گے ۔ 11 مئی بروز پیر بعد نماز فجر محفل قل ، درود شریف ، فاتحہ و سلام و طعام اور تبرکات کی تقسیم برائے خاص و عام عمل میں آئے گی ۔ عرس شریف و جلسہ فیضان اولیاء میں برادران اسلام سے شرکت کی پرخلوص خواہش کی ۔

TOPPOPULARRECENT