Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سنگاریڈی میں دلخراش سڑک حادثہ، معصوم لڑکی فوت

سنگاریڈی میں دلخراش سڑک حادثہ، معصوم لڑکی فوت

سنگاریڈی 24 ؍اگسٹ ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز) سنگاریڈی ٹائون میں ایک سڑک حادثہ میں دیڑھ سالہ معصوم لڑکی ہلاک اور تین افراد شدید زخمی ہوگئے ۔جنہیں طبی امداد کے بعد فوری گاندھی ہا سپٹل منتقل کیا گیا ۔سنگاریڈی پولیس کے بموجب سید حیدرالدین عمر 36 سال اپنی اہلیہ شبا نہ بیگم اور ایک لڑکا ماسٹر ریحان عمر 4 سال اور ایک لڑکی رشاد دیڑھ سال بیک پر سوار پٹن چیرو سے نا رائن کھیڑ جارہے تھے کہ اچا نک سنگاریڈی ٹائون کے ضلع پریشد کے روبرو ڈیوئیڈر سے ٹکراکر مخالف سمت سے آنے والی لاری کی زد میں آگئے جس کے نیتجہ میں دیڑ ھ سالہ معصوم رشا د برسرموقع ہلا ک ہو گئی جبکہ تینوں حیدر الدین ‘ شبانہ بیگم اور ماسٹر ریحان شد ید زخمی ہو گئے جنہیں فوری سنگاریڈی ہاسپٹل میں طبی امداد کے بعد گاندھی ہا سپٹل منتقل کیا گیا۔پولیس کیس درج کرکے تحقیقات کا آغا کر دیا۔

 

ویملواڑہ میں طالب علم کے قاتل گرفتار
ویملواڑہ۔/24اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایک ہفتہ قبل ویملواڑہ کے محلے تپا پور میں انٹر میڈیٹ کے طالب علم کا قتل کردیا گیا تھا ID پولیس نے نہایت ہی کم مدت میں ان تینوں قافلوں کا پتہ چلالیا اور انہیں گرفتار کرنے میں کامیاب بھی ہوگئے۔ اسی سلسلہ میں سرکل انسپکٹر پولیس ویملواڑہ اے سرینواس نے تینوں قاتل گوڈوری انوک، گوڈوری جانی اور بھکنور شیکھر کو نامہ نگاروں کے روبرو پیش کیا جن کا تعلق سرسلہ منڈل کے موضع مشٹی سے ہے۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ان میں سے ایک قاتل کی بیوی کے مقتول اومیش کے بھائی گنیش کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اس لئے جذبہ میں آکر نشہ کی حالت میں بے قصور طالب علم اومیش کا قتل کردیا جس کا قاتلوں نے اعتراف بھی کرلیا۔ اے سرینواس نے آئی ڈی پارٹی کو قاتلوں کے گرفتار کرنے پر مبارکباد دی۔

TOPPOPULARRECENT