Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / سنگاریڈی میں دو کاروں کی ٹکر 5 افراد خاندان ہلاک

سنگاریڈی میں دو کاروں کی ٹکر 5 افراد خاندان ہلاک

سنگاریڈی ۔ 26 ۔ دسمبر : ( پی ٹی آئی ) : دو کاروں میں خوفناک تصادم کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے ۔ سب انسپکٹر پولیس حدنور پولیس اسٹیشن سبھلاش نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کوٹیشور پرساد نامی شخص جس کا تعلق آندھرا پردیش سے ہے اور وہ بیدر (کرناٹک ) میں رہتا ہے ، اپنے ارکان خاندان کے ساتھ حیدرآباد سے بیدر جارہا تھا ۔ اس کی کار ایک اور کار سے ٹکرا گئی ۔ دو افراد کی برسر موقع موت ہوگئی جب کہ تین دیگر علاج کے دوران زخموں سے جانبر نہ ہوسکے ۔۔

TOPPOPULARRECENT