Monday , June 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سنگاریڈی میں فلسطین کی تائید میں سی آئی ٹی یو کا احتجاج

سنگاریڈی میں فلسطین کی تائید میں سی آئی ٹی یو کا احتجاج

سنگاریڈی /13 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) فلسطین پر حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے سی آئی ٹی یو یونین کے کارکنوں نے سنگاریڈی کیول کشن بھون تا نیو بس اسٹانڈ روڈ تک ایک احتجاجی ریالی منظم کی ۔ جس میں خواتین نے بھی شرکت کی ۔ سی آئی ٹی یو کارکنوں نے بطور احتجاج امریکہ کے علامتی پتلے کو نذر آتش کیا ۔ اس موقع پر مسٹر راجیہ صدر سی آئی ٹی یو ضلع میدک نے

سنگاریڈی /13 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) فلسطین پر حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے سی آئی ٹی یو یونین کے کارکنوں نے سنگاریڈی کیول کشن بھون تا نیو بس اسٹانڈ روڈ تک ایک احتجاجی ریالی منظم کی ۔ جس میں خواتین نے بھی شرکت کی ۔ سی آئی ٹی یو کارکنوں نے بطور احتجاج امریکہ کے علامتی پتلے کو نذر آتش کیا ۔ اس موقع پر مسٹر راجیہ صدر سی آئی ٹی یو ضلع میدک نے احتجاجی ریالی کے شرکاء سے کہا کہ امریکہ کی مدد سے اسرائیلی غیر ضروری طور پر فلسطین کے معصوم و نہتے شیریوں کو پریشان کرتے یہوئے ان کا قتل عام کر رہا ہے ۔ ساری دنیا میں امریکہ امن و امان کے قیام کی باتیں کرتے ہوئے نہیں تھکتا کیا امریکہ کو فلسطین کے معصوم عوام اور بچوں پر ظلم و مستم اور قتل عام نظر نہیں آرہا ہے ۔ امریکہ کو چاہئے کہ وہ اسرائیل کی تائید و حمایت کرنا چھوڑ دے راجیہ صدر ضلع سی آئی ٹی یو نے کہا کہ اسرائیل نے مسلسل فلسطین اور اس کے شہر غزہ پر بمباری کرتے ہوئے جانی و مالی شدید نقصانات پہونچائے ۔ ساری دنیا تباہ کاری مشاہدہ کیا ہے جوکہ انتہائی شرمناک بات ہے ۔ غزہ میں اسکولس ، دواخانے اور پناہ گزین کیمپس پر حملوں سے کئی فلسطینی عوام ہلاک اور زخمی ہوگئے ۔ چھوٹے و معصوم بچے بھی بمباری میں شہید ہوچکے ہیں ۔ جس کا دکھ ہم سب کو ہے ۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی اے حکومت نے فلسطین پر حملوں کی مخالفت میں اب تک ایک بیان بھی نہیں دیا فلسطین میں جنگ بندی کے بعد فلسطین کو دوبارہ ترقی یافتہ ملک بنانے کیلء اقوام م تحدہ کی جانب سے سعی کی جانی چاہئے ۔ سی آئی ٹی یو کارکنوں نے اسرائیل اور امریکہ پر سخت تنقید کی ۔ اس موقع پر اے ملیش جنرل سکریٹری سی آئی ٹی یو ، لکشمی بابو ، پریما لتا ، چرنجیوی ، کنکیا اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT