Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سنگاریڈی میں ویلفیر پارٹی کی انتخابی مہم

سنگاریڈی میں ویلفیر پارٹی کی انتخابی مہم

سنگاریڈی 22 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سنگاریڈی میں ویلفیر پارٹی آف انڈیا کی انتخابی مہم جاری ہے سنگاریڈی بلدیہ کے مختلف وارڈس کا ڈبلیو پی آئی قائدین نے دورہ کرتے ہوئے بلدی امیدواروں کی کامیابی کیلئے مہم چلائی ۔ ایم جی انور صدر ویلفیر پارٹی آف انڈیا ضلع میدک ، ضلع ضیاء الدین محمدی جنرل سکریٹری نے تشہیری ویان کا افتتاح کیا بعدازاں میڈی

سنگاریڈی 22 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سنگاریڈی میں ویلفیر پارٹی آف انڈیا کی انتخابی مہم جاری ہے سنگاریڈی بلدیہ کے مختلف وارڈس کا ڈبلیو پی آئی قائدین نے دورہ کرتے ہوئے بلدی امیدواروں کی کامیابی کیلئے مہم چلائی ۔ ایم جی انور صدر ویلفیر پارٹی آف انڈیا ضلع میدک ، ضلع ضیاء الدین محمدی جنرل سکریٹری نے تشہیری ویان کا افتتاح کیا بعدازاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ویلفیر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے سنگاریڈی بلدیہ انتخابات میں وارڈ نمبر ایک سے ایم جی قادر ، وارڈ نمبر 3 سے محمد منیر الدین، وارڈ نمبر 13 سے نور الحسن ، وارڈ نمبر 16 سے حفیظہ بیگم، وارڈ نمبر 17 سے سلطانہ میڈم، وارڈ 18 سے عائشہ بیگم ،وارڈ نمبر 20 سے نعیم الدین، وارڈ نمبر 31 سے رشیہ بیگم مقابلہ کررہے ہیں۔ ایم جی انور نے کہا کہ ڈبلیو پی آئی کے امیدوار کامیاب ہوں تو پینے کے پانی کی موثر سربراہی کچرے کی نکسای ،اسٹریٹ لائٹس ،بارش کے پانی سے ہونے والی تباہی سے بچانے کیلئے ڈرین سسٹم کی تعمیر،مچھر کش ادویات کا چھڑکاو ،حفظان صحت، بیروزگاری دور کرنے سرکاری اسکیمات سے فائدہ اٹھانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے

اور ترقیاتی کاموں کے انجام دہی سے قبل وارڈ کی ویڈیو گرافی کرتے ہوئے 5 سال بعد ترقیاتی کام مکمل ہونے کے بعد عوام کوواقف کروایا جائے گا انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش میں ًلیو پی آ:ی کے حملہ 160 امیدوار بلدی انتخابات میں اپنی قسمت آزمارہے ہیں اور سنگاریڈی سدا سیو پیٹ ،ظہیر آباد، میدک بلدیات کیلئے امیدوار میدان میں ہیں۔ محمدضیاء الدین محمدی جنرل سکریٹری ویلفیر پارٹی آف انڈیا میدک نے کہا کہ بلدیہ انتخابات میں پارٹی کی تشہیری مہم زور و شور سے جاری ہے ڈبلیو پی آ:ی کے تمام امیدوار کامیاب ہوجائیں تو بلدی وارڈس میں ترقیاتی کام انجام دیتے ہوئے مثالی وارڈس میں تبدیل کرنے کے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے کیونکہ ویلفیر پارٹی آف انڈیا ملک کی سیاست میں ایک بڑی تبدیلی کا پیغام بن کر عوام کے درمیان ہے۔

TOPPOPULARRECENT