Thursday , May 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سنگاریڈی میں چندرا بابو کی تصویر کو دودھ سے نہلایا گیا

سنگاریڈی میں چندرا بابو کی تصویر کو دودھ سے نہلایا گیا

سنگاریڈی 8 نومبر ( این ایس ایس ) ایسے وقت میں جبکہ تلگودیشم پارٹی تلنگانہ میں اپنی مقبولیت کھوتی جا رہی ہے پارٹی سربراہ اور اے پی کے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کو تلنگانہ کے بیروزگار نوجوانوں سے خصوصی احترام مل رہا ہے جبکہ انہوں نے آندھرا پردیش ریاست میں دوسرے ڈی ایس سی کا اعلامیہ جاری کیا۔ 7 ڈسمبر کو محبوبنگر کے نوجوانوں نے چندرا بابو نائیڈو کی تصویر کو دودھ سے نہلایا تھا کیونکہ انہوں نے 6 ڈسمبر کو ریاست میں دوسرے ڈی ایس سی کا اعلامیہ جاری کیا تھا ۔ آج سنگاریڈی کے نوجوانوں نے چندرا بابو نائیڈو کی تصویر کو دودھ سے نہلایا ہے ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بیروزگار نوجوانوں نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ ساڑھے تین سال میں ایک بھی ڈی ایس سی منعقد نہیں کرپائے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چندر شیکھر راؤ کو ریاست کے بیروزگار نوجوانوں کی کوئی فکر نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT