Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سنگاریڈی میں کل مشاعرہ کا انعقاد کی تیاریاں شروع

سنگاریڈی میں کل مشاعرہ کا انعقاد کی تیاریاں شروع

سنگاریڈی /31 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سنگاریڈی میں حسب سابق امسال بھی عرس عرفانیؒ کے موقع پر بڑے پیمانے پر کل ہند مشاعرہ منعقد کیا جائے گا ۔ عرس کمیٹی عرفانی کا اجلاس حضرت عمر بن احمد عرفانی بندہ نوازی چشتی سجادہ نشین بارگاہ عرفانیؒ چاروش باغ سنگاریڈی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کل ہند مشاعرہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ شعرائے اکرام کا انتخاب کرنے سجادہ صاحب اور شعراء کو مدعو کرنے کی ذمہ داری استقبالیہ کمیٹی کو دی گئی ۔ جناب رزاق قریشی سابقہ کارپوریٹر ناندیڑ کنوینر مشاعرہ ہوں گے ۔ حسب سابق اس مرتبہ بھی مشاعرہ میں ملک کے مشہور و معروف و نامور شعراء کو مدعو کیا جائے گا ۔ سنگاریڈی میں کل ہند مشاعرہ بضمن عرس عرفانی ماہ جنوری کی 29 یا 30 کو عظیم الشان پیمانے پر منعقد کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT