Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سنگاریڈی میں 8 تا 14 ستمبر رکروٹمنٹ ریالی

سنگاریڈی میں 8 تا 14 ستمبر رکروٹمنٹ ریالی

5 ہزار جائیدادوں کیلئے تحریری و فزیکل ٹسٹ ، کمانڈر ایرفورس ڈی کے چودھری کا بیان
سنگاریڈی /24 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) انڈین ایرفورس کے زیر اہتمام 8 تا 14 ستمبر ایرمن ریکروٹمنٹ ریالی کا پولیس پریڈ گراؤنڈ سنگاریڈی میں انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی کے چودھری کمانڈر ایرفورس بیگم پیٹ سکندرآباد نے سنگاریڈی جدید کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے تمام اضلاع عادل آباد ، حیدرآباد ، کریم نگر ، کھمم ، محبوب نگر ، نلگنڈہ ، میدک ، نظام آباد ، رنگاریڈی اور ورنگل کے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوان اپنے اسنادات کے ساتھ صبح 7 بجے سنگاریڈی پولیس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ایس پی آفس پہونچ کر تحریری و فزیکل ٹسٹ میں شرکت کریں ۔ کامیاب امیدواروں کی فہرست دہلی روانہ کی جائے گی۔ جس کے بعد امیدواروں کے تقررات عمل میں آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن انسٹرکٹر اور سیکوریٹی کیلئے ملک بھر میں 5 ہزار جائیدادوں پر تقررات عمل میں آئیں گے ۔ ایجوکیشن انسٹرکٹر کیلئے امیدوار کا گریجویشن اور بی ایڈ ہونا ضروری ہے اور 152.5 سینٹی میٹر قد ، سینہ 5 سنٹی میٹر والے امیدوار اپنے سرٹیفکیٹس اور پاسپورٹ سائز فوٹوز ایچ بی پنسل ، ربر ، شاپنر ، گوند ، اسٹاپلر ، بلاک و بلو بال پوائنٹ پن کے ساتھ پہونچیں ۔ این سی سی سرٹیفکیٹس ہوتو بھی شامل کیا جائے ۔ ریسیڈنشیل و کاسٹ سرٹیفکٹ کے علاوہ بی ایڈ ، ڈگری سرٹیفکیٹ اور دو سالہ تجربہ کا سرٹیفکیٹ ضروری ہے ۔ سیکوریٹی جائیدادوں کیلئے امیدوار کا انٹرمیڈیٹ 10+2 دو سالہ تجربہ اور تمام اسنادات کے علاوہ انگریزی مضمون میں 50 فیصد نشانات ہونا ضروری ہے ۔ ڈی آر او ضلع میدک دیانند نے کہا کہ انڈین ایرپورس ایرمین ریکورٹمنٹ ریلی کیلئے سنگاریڈی میں تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں ۔ تعلیم یافتہ نوجوانوں سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ ان ملازمتوں کیلئے بروقت پہونچ کر تحریری اور فزیکل ٹسٹ میں شرکت کریں ۔ حصول ملازمت کا یہ ایک زریں موقع ہے ۔ اس سے فائدہ اٹھائیں ضلع کلکٹر کی جانب سے گراما جیوتی پروگرامس کے ذریعہ گرام پنچایت و گرام سبھا میں ایرفورس ، ایرمن ریکروٹمنٹ کے پوسٹرس چسپاں کرتے ہوئے تشہیر کی جارہی ہے ۔ سرینواس ڈسٹرکٹ یوتھ ویلفیر آفیسر ضلع میدک ، رجنی ڈسٹرکٹ ایمپلائنٹ آفیسر نے کہا کہ سنگاریڈی اسپورٹس اسٹیڈیم پر 26 اگست صبح 9 بجے امیدواروں کیلئے ایک تربیتی کیمپ منعقد ہوگا بعد ازاں ایرفورس ایرمین ریکروٹمنٹ ریالیکے پوسٹر کا رسم اجراء عمل میں آیا ۔

TOPPOPULARRECENT