سنگاریڈی کو ماڈل ٹاؤن بنانے کے مکمل اقدامات جاری

جدید کلکٹریٹ کے روبرو سگنل کی افتتاحی تقریب سے ضلع کلکٹر و دیگر کا خطاب
سنگاریڈی 14 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )رکن اسمبلی چنتا پربھا کر نے آج ضلع کلکٹر سنگاریڈی کے مانک راج، ضلع ایس پی ایس چندرا شیکھر ریڈی ،ضلع جوائنٹ کلکٹر وی وینکٹیشورلو اور چیر مین بلدیہ بی وجئے لکشمی کے ہمراہ آج جدید کلکٹریٹ سنگاریڈی کے روبرو ٹرافک سگنل کا افتتا ح کیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی سنگاریڈی چنتا پر بھا کر نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں ٹی آر ایس بر سر اقتدار آنے کے بعد سے سنگا ریڈی ٹاون میں بنیا دی سطح سے ترقیاتی کام انجام دیتے ہوئے اہم سڑکوں کی دونوں جانب توسیع اور ڈرین کی تعمیر‘ بٹر فلائی‘ سنٹرل لائٹوں کی تنصیب کے ذریعہ شہر سنگاریڈی کی سڑکوں کوبقیہ نور بنا یا جارہا ہے ا س طرح سنگا ریڈی ٹاون کو ایک ماڈل ٹاون میں تبدیل کرنے کے تمام تراقدامات کئے جارہے ہیں بڑھتی ہوئی ٹرافک کے پیش نظر سنگاریڈی ٹاون کے اہم مقامات پر ٹرافک سگنل کی تنصیب عمل میں لائی گئی ہے اس کے علاوہ سی سی کیمروں کی تنصیب کے ذریعہ سرقہ و چوری کی وارداتوں کی روک تھا م کی کوشش کی جا رہی ہے ۔انہوں نے ضلع پولیس کی کارکردگی کی ستا ئش کر تے ہوئے کہا کہ سڑکوں پرغیر اصولی اور ٹرافک قوانین کے خلاف گاڑیوں کی پارکنگ کے خلاف بھی کاروائی کریںتاکہ ٹرافک کی آمدورفت میں کسی قسم کا کوئی روکاوٹ نا ہو سکے ۔ضلع ایس پی چندرا شیکھر ریڈی نے کہا کہ سنگاریڈی ٹائون میں بڑ ھتی ہوئی ٹرافک کے پیش نظر اس خصوص میں ضلع کلکٹر اور مقامی رکن اسمبلی چنتا پر بھاکر کے تعاون سے سنگاریڈی ٹائون میں 14 لاکھ روپئے کی لاگت سے 3 اہم مقامات پر ٹرافک سگنل کی تنصیب عمل میں لا ئی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ضلع سنگاریڈی میں سی سی کیمروں کی تنصیب جرائم اورسڑک حادثات کی روک تھا م میں ممدو معاون ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے ٹریفک پولیس عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس الکٹرانک ٹرافک سگنل کی مدد سے ٹائون میں بہتر انداز میں ٹرافک کے نظام کو بہتر بنائیں۔چیرمین بلدیہ وجئے لکشمی ‘ ڈی ایس پی سنگاریڈی سرینواس‘ ٹرافک انسپکٹر پولیس سنگاریڈی سنجے نے بھی مخا طب کیا ۔ اس موقع پر ضلع لائبریریز چیرمین نر ہرا ریڈی ‘ وجئیندر ریڈی ‘ کونڈل ریڈی ‘ لکشمی ‘ پوتریڈی پلی سرپنچ ‘ مسعود بن عبداللہ بصراوی ‘ جلیل الدین بابا کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT