Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سنگاریڈی کے سنگور پراجیکٹ کی سطح میں اضافہ

سنگاریڈی کے سنگور پراجیکٹ کی سطح میں اضافہ

حالیہ بارش کے سبب 25 ٹی ایم سی سے زائد پانی کا ذخیرہ

سنگاریڈی ۔ 21 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حالیہ چند دنوں کی زبردست بارش کے باعث ضلع سنگاریڈی کے ذخیرۂ آب سنگور پراجیکٹ کی سطح آب میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ریاست کرناٹک کے سائی گاؤں علاقہ سے گزشتہ چند یوم سے جاری طوفانی بارش کے باعث پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے سنگور پراجیکٹ میں پانی کی ذخیرہ اندوزی کا سلسلہ جاری ہے۔ سنگور پراجیکٹ کی مکمل سطح آب 30 ٹی ایم سی پانی ہے، حالیہ تیز بارش کے باعث پانی کے بہاؤ میں اضافہ سے فی الحال 25.819 ٹی ایم سی پانی ذخیرہ اندوز ہوچکا ہے۔ سنگور پراجیکٹ کے اگزیکٹیو انجینئر بالا گنیش کے بموجب بارش کے پانی کے تیز بہاؤ کا سلسلہ ہنوز اسی طرح جاری رہتا ہے تو اندرون 5 یوم سنگور پراجیکٹ کی سطح آب مکمل لبریز ہوسکتی ہے۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سنگور پراجیکٹ میں 5011 کیوزکس پانی کا ذخیرہ کیا گیا ہے جس میں 15,000 کیوزکس پانی (کیاچمنٹ ایریا) یعنی مقامی سطح پر ہوئی بارش کا پانی ہے۔ ماباقی 37 ہزار کیوزکس پانی پڑوسی ریاست کرناٹک کے سائی گاؤں علاقہ سے آنے والا پانی ہے۔ جاریہ موسم باراں یعنی ماہ جون سے اب تک 10 ٹی ایم سی پانی سنگور پراجیکٹ میں ذخیرہ اندوز ہوا ہے۔ سنگور پراجیکٹ سے ہر یوم 215 کیوزکس پانی دارالحکومت حیدرآباد کے عوام کیلئے سربراہ کیا جارہا ہے۔ ضلع سنگاریڈی میں زرعی مقاصد کیلئے آیاکٹ کے تحت 50 کیوزکس پانی کی سربراہی عمل میں لائی جارہی ہے۔ سنگور پراجیکٹ کی سطح آب میں مسلسل اضافہ سے سیاحوں کی آمدورفت میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور سیاح سنگور پراجیکٹ میں موجود کشتی رانی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھے جارہے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT