Monday , June 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سنگاریڈی کے طالب علم کی آئی آئی ٹی میں نمایاں کامیابی

سنگاریڈی کے طالب علم کی آئی آئی ٹی میں نمایاں کامیابی

سنگاریڈی ۔ 19 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پرنسپل سینٹ انتھونی جونیر کالج سنگاریڈی مسٹر کروپاندھی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ انتھونی کالج کا ایک طالب علم کے اجئے جوائنٹ انٹرنس امتحان ( جے ای ای ) اڈوانسڈ رول نمبر 6023243 نے ضلع میدک میں سرفہرست اور ملکی سطح پر 475 رینک حاصل کرتے ہوئے آئی آئی ٹی کیلئے کامیابی حاصل کی ۔ اس کے

سنگاریڈی ۔ 19 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پرنسپل سینٹ انتھونی جونیر کالج سنگاریڈی مسٹر کروپاندھی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ انتھونی کالج کا ایک طالب علم کے اجئے جوائنٹ انٹرنس امتحان ( جے ای ای ) اڈوانسڈ رول نمبر 6023243 نے ضلع میدک میں سرفہرست اور ملکی سطح پر 475 رینک حاصل کرتے ہوئے آئی آئی ٹی کیلئے کامیابی حاصل کی ۔ اس کے علاوہ سینٹ انتھونی کالج سنگاریڈی کے دس طلباء ٹریبل آئی ٹی کیلئے کامیابی حاصل کی ۔ سال 2014 ء کے ایم پی سی ، بی پی سی گروپس کے نتائج صد فیصد رہے اور سال 2014 میں سینٹ انتھونی جونیر کالج کے طلباء و طالبات ڈسٹرکٹ ٹاپر سبھی رہے جے ای ای میں کے اجئے طالب علم کی کامیابی پر پرنسپل کالج نے اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو چاہئے کہ وہ سخت محنت و سچی لگن اور اپنے قیمتی اوقات کو ضائع کئے بغیر تعلیم کے حصول میں مشغول ہوجائیں تاکہ طلباء اپنے مستقبل کو تابناک و درخشاں بناسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ انتھونی کالج کے طالبعلم اجئے کا آئی آئی ٹی انٹرنس امتحان میں 475 رینک لانا ایک خوش آئند بات ہے طالب علم اجئے کے 475 رینک ملکی سطح پر لانے سے متاثر ہو کر دیگر طلباء و طالبات بھی آئندہ سال مسابقتی امتحانات میں شرکت کرتے ہوئے ملکی سطح پر بہتر سے بہتر رینک لانے کی یقینی طور پر سعی کرینگے ۔

TOPPOPULARRECENT