Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / سنگاریڈی کے قریب میٹرو ریل کوچ فیکٹری کا قیام: کے ٹی آر

سنگاریڈی کے قریب میٹرو ریل کوچ فیکٹری کا قیام: کے ٹی آر

حیدرآباد 27 اکٹوبر ( این ایس ایس ) وزیر صنعت و آئی ٹی کے ٹی راما راؤ نے آج کہا کہ میٹرو ریل کوچ فیکٹری سنگاریڈی کے قریب کونڈاکل کے مقام پر قائم کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے حیدرآباد سے کام کرنے والی کمپنی میدھا سروو ڈرائیوس کے ساتھ میٹرو ریل کوچ فیکٹری کے سلسلہ میں یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ہیں اور یہ کمپنی 800 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کریگی ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹی ایس آئی آئی سی کی جانب سے اس مقصد کیلئے 100 ایکڑ اراضی مختص کی گئی ہے اور اس پر کاموں کا چند ماہ میں آغاز ہوجائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ اس فیکٹری کے آغاز سے 200 افراد کو روزگار حاصل ہوگا ۔ حکومت چاہتی ہے کہ تلنگانہ کو ملک بھر میں مینوفیکچرنگ ہب کے طور پر ترقی دی جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت آندھرا پردیش تنظیم جدید قانون کے تحت تلنگانہ میں ریلوے کوچ فیکٹری کے وعدہ کو پورا کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ ریاستی حکومت نے اس سلسلہ میں 72 ایکڑ اراضی مختص کی ہے ۔ چیف منسٹر نے اس سلسلہ میں بارہا توجہ دہانی بھی کی ہے اس کے باوجود مرکز نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا ہے ۔ ایسے میں ریاستی حکومت نے ایک بیرونی ادارہ کے ساتھ میٹرو ریل کوچ فیکٹری کی شروعات کیلئے پہل کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT