Sunday , September 23 2018
Home / دنیا / سنگاپور میں نیرومودی کے اسٹور میں کاروبار معمول کے مطابق

سنگاپور میں نیرومودی کے اسٹور میں کاروبار معمول کے مطابق

سنگاپور ۔ 14 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) سنگاپور کے مرینا بے سینڈس کامپلکس میں نیرومودی کی ملکیت والے اسٹور میں کاروبار معمول کے مطابق جاری ہے باوجود اس کے کہ ہندوستان میں اس روپوش جوہری کی دھوکہ دہی کے بارے میں اخبارات کے صفحات کے صفحات سیاہ کئے جارہے ہیں ۔ مذکورہ آؤٹ لیٹ جو جواخانہ ، تقریبات اور نمائش کیلئے استعمال کئے جانے والے کامپلکس میں واقع ہے ، اُسے نیرومودی کے بین الاقوامی برانڈ کے طورپر استعمال کیا جارہاہے۔نیرومودی کے پنجاب نیشنل بینک کو زائد از 11000کرؤر روپئے کا دھوکہ دینے کی خبروں کے بعد سنگاپور کے ہندوستانیوں میں بھی نیرومودی سے متعلق تشویش پائی جاتی ہے ۔ یہی نہیں بلکہ بیرونی سیاح بھی نیرو مودی کے اسٹور میں خریداری کے لئے جوق درجوق پہنچ رہے ہیں۔ دریں اثناء اُسی کامپلکس میں واقع ایک دیگر آؤٹ لیٹ کے سیلز ایگزیکٹیو نے بتایا کہ نیرو مودی کے اسٹور میں آنے والا ہر شخص اسٹور کاہر زاویہ سے فوٹو کھینچ رہا ہے جیسے وہ کوئی تاریخی مقام ہو۔ یہاں شاپنگ کے لئے آنے والے ایک شخص نے بتایا کہ میں اپنی محنت کی کمائی سے یہاں اگر سونا خریدنے آیا ہوں تو اس میں کیا قباحت ہے ؟ نیرومودی آؤٹ لیٹس میں ایک معمولی انگوٹھی کی قیمت 2400 سنگاپور ڈالرس ہے جبکہ ہیروں سے جڑا ہار بہت زیادہ قیمتی یعنی 330,000 سنگاپور ڈالرس میں دستیاب ہے ۔

TOPPOPULARRECENT