Wednesday , June 20 2018
Home / دنیا / سنگاپور کا اغواء شدہ بحری جہاز نائیجیریا کے قریب رہا کردیا گیا

سنگاپور کا اغواء شدہ بحری جہاز نائیجیریا کے قریب رہا کردیا گیا

سیول۔ 3؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ سنگاپور کا تیل بردار بحری جہاز جس میں 21 ملاح سوار تھے، بحری قذاقوں نے مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی ساحلی حدود میں اغواء کرلیا تھا۔ 3,200 ٹن گنجائش کا مال بردار بحری جہاز جنوبی کوریا کے کیپٹن اور چیف انجینئر کے علاوہ 21 ملاح 26 جولائی کو اغواء کیا گیا تھا۔ اس میں 12 چینی، ایک سنگاپوری اور 6 برمی شہری بھی سوار تھ

سیول۔ 3؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ سنگاپور کا تیل بردار بحری جہاز جس میں 21 ملاح سوار تھے، بحری قذاقوں نے مغربی افریقہ کے ملک گھانا کی ساحلی حدود میں اغواء کرلیا تھا۔ 3,200 ٹن گنجائش کا مال بردار بحری جہاز جنوبی کوریا کے کیپٹن اور چیف انجینئر کے علاوہ 21 ملاح 26 جولائی کو اغواء کیا گیا تھا۔ اس میں 12 چینی، ایک سنگاپوری اور 6 برمی شہری بھی سوار تھے۔ اسے آج نائیجیریا کے قریب آزاد کردیا گیا۔ تمام افراد صحیح سلامت ہیں، تاہم بحری جہاز سے کچھ ایندھن کا سرقہ کرلیا گیا ہے۔ یہ انکشاف نہیں کیا گیا کہ کیا کوئی زر تاوان ادا کیا گیا ہے یا نہیں؟ خبر رساں ادارہ یون ہاپ کی خبر کے بموجب سیول کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ حال ہی میں مغربی افریقہ کے ساحل کے قریب بحری قذاقوں کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تیل بردار جہازوں کا اغواء کرکے تیل، نقد رقم اور زیورات لوٹ لئے جاتے ہیں۔ حالیہ واقعہ ایسا ہی ایک واقعہ معلوم ہوتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT