Friday , June 22 2018
Home / دنیا / سنگاپور کا کاربن ٹیکس نافذ کرنے کا فیصلہ

سنگاپور کا کاربن ٹیکس نافذ کرنے کا فیصلہ

سنگاپور ۔ 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سنگاپور نے گرین ہاؤس گیس کے اخراج کو کم کرنے اور کمپنیوں کو مزید مسابقتی دوڑ میں شامل کرنے کی غرض سے آئندہ سال سے کاربن ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے کیونکہ ماحولیاتی تبدیلی پر بین الاقوامی معاہدہ اس سے متاثر ہورہا ہے۔ وزیرخزانہ ہینگ سوی کیٹ کے مطابق ٹیکس ان کمپنیوں پر نافذ ہوگا جو 25,000 ٹن یا اس سے زیادہ گرین ہاؤس گیس ایک سال میں خارج کرتی ہیں۔ ان کے مطابق یہ ٹیکس ہر سیکٹر میں نافذ ہوگا اور فی ٹن گرین گیس اخراج کرنے پر 3.8 ڈالر ٹیکس لیا جائے گا اور یہ 2019ء سے 2023ء تک نافذالعمل ہوگا۔ اس کے بعد ٹیکس کی رقم پر نظرثانی کی جائے گی اور ممکنہ طور پر یہ 2030ء تک 15 ڈالر ہوسکتا ہے۔ واضح رہیکہ سنگاپور فی ڈالر جی ڈی پی کے حساب سے دوسرے ممالک کے بنسبت کم کاربن گیس خارج کرتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT