Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / سنگاپور کی فلائٹ سے 1.75 کروڑ مالیتی سونا برآمد

سنگاپور کی فلائٹ سے 1.75 کروڑ مالیتی سونا برآمد

چینائی ۔ 10 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹلی جنس نے آج صبح سنگاپور سے آئی ہوئی ایک فلائٹ سے 1.75 کروڑ مالیتی سونا برآمد کرلیا ۔ ایرپورٹ کے ذرائع نے بتایا کہ ایک اطلاع پر ڈی آر آئی حکام نے سنگاپور ۔ چینائی ۔ تروچیرا پلی ایر انڈیا ایکسپریس فلائٹ میں ایک نشست کے نیچے سے 4.8 کلو سونا برآمد کرلیا ۔ اس خصوص میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی جب کہ تحقیقات جاری ہے ۔

 

آسام میں 3 خطرناک عسکریت پسند ہلاک
ہاف لانگ ( آسام ) ۔ 10 ۔ ستمبر : (سیاست ڈاٹ کام ) : آسام کے ضلع ویماہساؤ میں سیکوریٹی فورسیس کے ساتھ انکاونٹر میں 3 خطرناک عسکریت پسند بشمول صدر نشین و کانڈر ان چیف ڈیماہالم واوگا ( ایکشن گروپ ) ہلاک ہوگئے ۔ ایک خصوصی اطلاع پر پولیس نے ضلع کے علاقہ باسابری میں تلاشی مہم شروع کی تھی جس کے دوران انکاونٹر میں 3 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔ مہلوک عسکریت پسندوں میں تنظیم کے چیرمین و کمانڈران چیف شیبو کیمپراڈ اور نائی رکن نوگن پھونگلو شامل ہیں جب کہ تیسرے کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ مہلوکین کی تحویل سے AK47 اور 2 پستول برآمد ہوئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT