Saturday , June 23 2018
Home / دنیا / سنگاپور کے جزیرہ ٔسینٹوسہ میں ٹرمپ۔ کم جونگ مذاکرات

سنگاپور کے جزیرہ ٔسینٹوسہ میں ٹرمپ۔ کم جونگ مذاکرات

واشنگٹن؍ سنگاپور۔6 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اورشمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے درمیان 12 جون کو ہونے والا سربراہی اجلاس سنگاپور کے جنوبی جزیرہ سینٹوسہ میں ہوگا۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے منگل کو ایک ٹوئٹر پوسٹ میں سنگاپور کو مہمان نوازی کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ دونوں لیڈروں کے درمیان سربراہی اجلاس سینٹوسہ کے کپیلا ہوٹل میں ہوگا۔ سربراہی اجلاس 12 جون کو صبح میں شروع ہو گا۔ڈونالڈ ٹرمپ نے اوول آفس تقریب میں دونوں رہنماؤں کے اجلاس کے منصوبوں کو لے کر پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم بہت اچھی طرح سے آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بہت سے رشتوں کی تعمیر کی جا رہی ہے . مذاکرات سے پہلے کئی طرح کی بات چیت چل رہی ہے۔ ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے ؟ لیکن یہ بہت اہم ہے ۔ یہ دو دن بہت اہم ہوں گے

TOPPOPULARRECENT