Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / سنگاپور کے سمندری علاقہ میں ٹینکر۔ڈریزر کی ٹکر، 5 لاپتہ

سنگاپور کے سمندری علاقہ میں ٹینکر۔ڈریزر کی ٹکر، 5 لاپتہ

سنگاپور۔ ستمبر13ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)سنگاپور کے سمندری علاقے میں ڈومینیکن جمہوریہ کا ایک ڈریزر (گاد نکالنے والا جہاز) آج انڈونیشیا کے ٹینکر جہاز سے ٹکرا کر ڈوب گیا جس کی وجہ سے ان کے عملے کے پانچ ارکان لاپتہ ہوگئے ۔پورٹ اتھارٹی آف سنگاپور (ایم پی اے )نے اس کی اطلاع دی۔ایم پی اے کے مطابق لاپتہ ہوئے لوگوں میں چار چینی اور ایک ملایشیا کا شہری ہے ۔ اس حادثے میں سات دیگر چینی ارکان کو بچالیا گیا ہے ۔ایم پی اے کے مطابق حادثے کی وجہ سے ڈریزر پلٹ کر آدھا ڈوب گیا جبکہ اس ٹکر کی وجہ سے ٹینکر کے اسٹار بورڈ کو نقصان پہنچا ہے ۔سنگاپور کی بحریہ اور انتظامیہ کے حکام نے عملے کے ارکان کو تلاش کرنے کیلئے تلاشی مہم اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے ۔بحریہ نے تین جہازوں کو اس کام پر لگایا ہے اور ایئر فورس نے فضائی تلاش کے لئے ایک ہیلی کاپٹر تعینات کیا ہے ۔حادثے کی وجہ سے بحری جہازوں کی نقل و حرکت میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT