Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / سنگاپور کے قومی دن پر صدرجمہوریہ کی مبارکباد

سنگاپور کے قومی دن پر صدرجمہوریہ کی مبارکباد

نئی دہلی ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج سنگاپور کے قومی دن پر وہاں کی حکومت اور عوام کو مبارکبادی کا پیغام روانہ کیا۔ صدر سنگاپور ڈاکٹر ٹونی ٹان کینگ یام کے نام اپنے پیغام میں پرنب مکرجی نے کہا کہ وہ حکومت ہند اور عوام کی جانب سے اور خود ان کی جانب سے شخصی طور پر قومی دن کی مبارکباد دیتے ہیں۔ انہیں یہ یقیناً یہ پیغام دیتے ہوئے دلی مسرت ہورہی ہے۔ ہندوستان اور سنگاپور کے قدیم اور دیرینہ تعلقات ہیں جو کئی صدیوں سے جاری ہیں۔ ہندوستان اور سنگاپور کے سفارتی تعلقات کی ہم 2014-15ء میں 50 ویں سالگرہ منانے والے ہیں۔ مجھے توقع ہیکہ ہند ۔ سنگاپور کی شراکت داری مستقبل میں بھی اسی طرح جاری رہے گی جس سے دونوں ممالک کے عوام استفادہ کرتے رہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT